Inquilab Logo

معروف عالم دین مولانا کلب صادق کونم آنکھوں کےساتھ سپرد لحد کیا گیا

Updated: November 26, 2020, 10:46 AM IST | Hasan Ibrahim / Mohammed Aamir Nadvi | Lucknow

 آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ مہدی مہدوی پور نے نماز جنازہ پڑھائی، وزیراعظم سمیت اہم لیڈروں  نے خراج عقیدت پیش کیا، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے انہیں شیعہ سنی اتحاد کے علمبردار کے طورپر یاد کیا

Maolana Kalbe Sadiq
مولانا کلب صادق کے نماز میں ہزاروں  سوگواروں نے شرکت کی۔

عالمی شہرت یافتہ  شیعہ عالم دین  اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے نائب صدر مولانا کلب صادق  بدھ کو   ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نم آنکھوں   کے ساتھ  سپرد خاک کئے گئے ۔ مولانا نے منگل کی شب ۱۰؍بجکر ۲؍منٹ پر ایرا میڈیکل کالج میں آخری سانس لی۔ وہ ۸۳؍ برس کے تھے۔  ان کی نماز جنازہ ہندوستان میں  ایرانی سپریم رہنماآیت اللہ خامنہ ای کے  نمائندہ مولانا مہدی مہدوی پور نے پڑھائی ۔دوسری نماز جنازہ گھنٹہ گھر کے سامنے سنی عالم و امام جامع مسجد ٹیلہ شاہ مولانا فضل المنان رحمانی نے ادا کرائی۔  اس سے قبل  صبح ان کا جسد خاکی آخری دیدار کیلئے یونٹی کالج میدان میں رکھا گیا ، جہاں سوگواروں  کا تانتا لگا رہا۔ ہر مذہب و مکتب فکر کے لوگ خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے ۔ ان میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما،مہنت دویا گری ، کانگریس ریاستی صدر اجے کمار للو  اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی سمیت دیگرعلما بھی تھے ۔مولانا کلب صادق انقلاب  نارتھ کے ایڈیٹر شکیل شمسی کے ماموں تھے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند،  وزیراعظم  مودی ، وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ اور  وزیراعلیٰ  اروند کیجریوال سمیت  متعدد اہم لیڈروں  نے مولانا کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ۔ آل انڈیا مسلم پرسنل  لاء بورڈ جس کے  وہ نائب صدر تھے، نے مولانا کے انتقال کو بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK