Inquilab Logo

لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کا انتقال

Updated: November 26, 2020, 11:23 AM IST | Agency | New Delhi

آرجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے۔ وہ ۶۰ برس کے تھے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میراڈونا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے۔ فٹبال کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ارجنٹینا کے ڈی ایگو ماراڈونا کے انتقال کی خبر ملتے ہی ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے ملک میں سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

Maradona - Pic : PTI
میرا ڈونا ۔ تصویر : پی ٹی آئی

آرجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیجنڈری فٹبالر میراڈونا انتقال کر گئے۔ وہ 60 برس کے تھے۔
مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میراڈونا حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال کرگئے۔

فٹبال کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ارجنٹینا کے ڈی ایگو ماراڈونا کے انتقال کی خبر ملتے ہی ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے ملک میں سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ 
ماراڈونا کا بدھ کے روز گھر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ارجنٹینا کے صدر البرٹو فرنانڈیز نے اپنے ملک کے اس عظیم فٹ بالر کی موت پر سہ روزہ قومی سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ ماراڈونا کی موت پر کھیل کی دنیا میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ 
برازیل کے عظیم فٹبالر پیلے نے بھی ماراڈونا کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ پیلے نے ایک مختصر بیان میں کہا،’یقیناً ہم ایک دن جنت میں ایک ساتھ فٹبال کک ماریں گے‘۔

میرا ڈونا کےانتقال پروزیراعظم کا  اظہارتعزیت

وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز سابق عالمی شہرت یافتہ فٹ بال  کھلاڑی ارجنٹائنا کے ڈیاگو میراڈونا کے انتقال پر اظہار تعزیت  کیا اور کہا کہ ان کی ناگہانی  موت سے ہم سب  غمزدہ ہیں۔
 شہرہ آفاق  فٹ بال کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا کا بدھ کے روز ۶۰ سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ کچھ دن پہلے ہی ان کے  دماغ  میں خون کے تھکے کی  سرجری کرائی گئی تھی۔
میراڈونا کی موت  پر اظہار تعزیت  کرتے ہوئے مودی نے ٹویٹ کیا ’’ڈیاگو میراڈونا فٹ بال کے جادوگر تھے جنہوں نے اس کھیل کو دنیا میں مقبولیت کے عروج پر پہنچایا۔ میراڈونا نے اپنی زندگی میں فٹ بال کے میدانوں میں کھیل کے بہترین لمحات سے ہمیں لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا ۔ ہم سب ان کی اس ناگہانی موت سے غمزدہ ہیں۔ ایشوران کی آتما کو شانتی دے‘‘۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK