۸ ؍ سال قبل گوریگاؤں میں رہنے والے ایک شخص کو پولیس نے اپنی ماں کو زدو کوب کرنے اور اس کی موت کا سبب بننے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے سیشن کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
EPAPER
Updated: September 13, 2024, 11:29 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai
۸ ؍ سال قبل گوریگاؤں میں رہنے والے ایک شخص کو پولیس نے اپنی ماں کو زدو کوب کرنے اور اس کی موت کا سبب بننے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے سیشن کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔
۸ ؍ سال قبل گوریگاؤں میں رہنے والے ایک شخص کو پولیس نے اپنی ماں کو زدو کوب کرنے اور اس کی موت کا سبب بننے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جسے سیشن کورٹ نے مجرم قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ اس نے ہائی کورٹ میں اس فیصلہ کو چیلنج کیا تھا اور ضمانت پر رہائی کی اپیل کی تھی۔ ہائی کورٹ نے پولیس کی کمزور تفتیش اور بہن کے لگائے گئے الزامات نیز ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر ملزم کو نہ صرف ضمانت پر رہا کر دیا بلکہ سنائی گئی سزا کو بھی معطل کر دیا ہے۔ سنتوش سروے نے دنڈوشی سیشن کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا تھا اور پولیس کی تفتیش میں خامیوں کی نشاندہی کی تھی۔ ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے سیشن کورٹ کے فیصلہ کو معطل کردیا اور ضمانت پر رہائی کی شرط عائد کرتے ہوئے ۶؍ ماہ میں ایک بار مقامی کورٹ میں حاضری لگانے کی ہدایت دی ہے ورنہ ضمانت کو منسوخ کرنے کا حکم دیا۔