Inquilab Logo

لاک ڈائون ناکام ہو چکا، اب آگے کیا؟ راہل گاندھی کا وزیر اعظم مودی سے سوال

Updated: May 27, 2020, 5:40 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

راہل کے مطابق لاک ڈائون کو ۶۰؍ دن سے زیادہ ہو گئے لیکن کورونا کے کیس کم ہونے کے بجائے بڑھتے جارہے ہیں ، معاشی پیکیج کا مطالبہ پھر دہرایا

Rahul Gandhi - Pic : PTI
راہل گاندھی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

دو مہینے کے لاک ڈائون کے باوجود جس تیزی سے کورونا پھیل رہا ہے اس پر اب اپوزیشن  نے سوال قائم  کرنے شروع کردئیے ہیں۔  اس سلسلے میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سب سے پہلے لاک ڈائون کو ناکام قرار دیا اور حکومت سے پوچھا ہے کہ آگے اس کا کیا منصوبہ ہے کیوں کہ لاک ڈائون تو ناکام ہو چکا ہے۔  اے آئی سی سی کے زیر اہتمام ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ۶۰؍ دن لاک ڈائون کو  ہو گئے ہیں لیکن کورونا  کے معاملات کم ہونے کےبجائے تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ حکومت کا لاک ڈائون تقریباً ناکام رہا ہے چنانچہ اب حکومت صاف صاف بتائے کہ اس وقت کیا صورتحال ہے ؟ آنے والے دنوں میں وہ کیا اقدام کرے گی ؟ وہ مزدوروں اور غریبوں کی مدد کیسے کرے گی ؟ اس کا مستقبل کا منصوبہ کیا ہے ؟ آج کی ہماری پریس کانفرنس کا مقصد یہی تھا کہ ہم حکومت سے اپوزیشن کی حیثیت سے معلوم کریںکہ آخر وہ کیا کر رہی ہے ۔
  راہل نے کہا کہ ہم نہ تو کوئی تنقید کر رہے ہیں اور نہ ہی ماضی میں اٹھائے گئے اقدامات پر آنسو بہارہے ہیں بلکہ ہم تو حال کی بات کر رہے ہیں اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر معلومات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ۱۲؍ فروری ۲۰۲۰؍ کو متنبہ کیا تھا اور آج بھی اسی پر قائم ہوں کہ اگر حکومت نے پالیسی نہیں بنائی تو ہم بہت مشکل میں ہوں گے ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK