Inquilab Logo

کل سے ٢ ہفتوں کے لئے بنگال میں لاک ڈاؤن

Updated: May 15, 2021, 5:36 PM IST | Kolkata

مغربی بنگال کی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کل سے دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا-

Representational Picture (INN)
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

مغربی بنگال کی حکومت نے آج اعلان کیا ہے کہ ریاست میں کل سے دو ہفتوں کے لئے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا- کووڈ-١٩ کے انفیکشن کو روکنے کے لئے ، تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند کردیئے جائیں گے۔یہاں تک کہ کولکاتا میٹرو سمیت ٹرانسپورٹ خدمات بھی روک دی جائیں گی۔ریاست کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صرف ہنگامی خدمات کی اجازت ہوگی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ضروری سامان فروخت کرنے والی دکانیں صبح سات سے دس بجے تک ہی کھلی رہیں گیجبکہ صنعتیں بند رہیں گی ، لیکن چائے کے باغات کو پچاس فیصد مزدوروں کی موجودگی میں کام کرنے کی اجازت ہوگی-حکومت نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ریاست میں کسی بھی ثقافتی ، سیاسی ، تعلیمی ، انتظامی یا مذہبی پروگراموں کی اجازت نہیں ہوگی اور شام نو بجے سے صبح پانچ بجے کے درمیان بیرونی اجتماعات کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔مغربی بنگال کے چیف سیکریٹری الپن بندیوپادھائے نے آج کہا کہ، "شادی کے پروگراموں میں٥٠ سے زیادہ افراد کو اجازت نہیں ہے۔"ریاست میں گزشتہ روز ٢٠،٨٤٦ کووڈ کے نئے کیسز درج ہوئے ہے اور ١٣٦ اموات ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK