Inquilab Logo

منصوبہ بندی کے بغیر لاک ڈائون نافذ کیا گیا، باہر نکلنے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں: کانگریس

Updated: May 21, 2020, 9:32 AM IST | Agency | New Delhi

کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے بغیر منصوبہ بندی کے لاک ڈائون نافذ کردیا اور اب اس سے باہر نکلنے کا بھی حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

Congress - Pic : INN
کانگریس پارٹی ۔ تصویر : آئی این این

کانگریس پارٹی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ مودی سرکار نے بغیر منصوبہ بندی کے لاک ڈائون نافذ کردیا اور اب اس سے باہر نکلنے کا بھی حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منوسنگھوی نے کہا کہ یہ حکومت نا اہلی  اور بے حسی کی مثال بن چکی ہے کیوں کہ اس نے سب سے پہلے جلد بازی میں اور صرف دنیا کو دکھانے کے لئے لاک ڈائون جیسا عمل نافذ کردیا۔ اس سے نہ صرف ملک میں مزدوروں کا بحران پیدا ہو گیا بلکہ ملک کی معیشت جو پہلے ہی خراب حالت میں تھی ،وہ بدتر ہوتی چلی گئی ۔ اب جو بحران سامنے ہیں ان سے نمٹنے کا حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ کانگریس لیڈر کے مطابق اب بھی عالم یہ ہےکہ اگر سرکار سے سوال کرلیا جائے کہ لاک ڈائون سے باہر نکلنے کا  اس کے پاس کیا منصوبہ ہے تواس کے لیڈران یا تو بغلیں جھانکنےلگ جاتے ہیں یا پھرآپ پر الزامات عائد کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس سے ظاہر ہو تا ہے کہ سرکار کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ابھیشیک منو سنگھوی کے مطابق لاک ڈائون کورونا کے معاملات کو قابو میں لانے کا بہت اچھا طریقہ ہو سکتا تھا اور ہم نے بھی اس کی حمایت کی تھی لیکن جیسے ہی یہ بات سمجھ میں آنے لگی کہ حکومت  کے پاس نہ لاک ڈائون کے دوران کوئی منصوبہ ہے اور نہ اس سے باہر نکلنے کا تو ہمیں بھی اس کی مخالفت کرنی پڑی کیوں کہ اس سے ملک میں بحران پر بحران پیدا ہورہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK