Inquilab Logo

خردہ کاروبار میں اپنا دبدبہ قائم کرنے کیلئےامبانی کی گروسری دکانداروں پر نظر

Updated: January 20, 2021, 11:21 AM IST | Agency | Mumbai

جیو مارٹ کو واٹس ایپ سے مربوط کرنے اور۷۰؍ لاکھ چھوٹے دکانداروں کو اس میں شامل کر نے کا منصوبہ، صارفین آن لائن آرڈر اور ادائیگی کرسکیں گے

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

خردہ کاروبار میں  بڑی کمپنیوں کے وسائل اور اس شعبے میں ان کے بڑھتے قدم کے خلاف ملک کے چھوٹے پیمانے کے اکثر  دکانداروں کو  نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ وہیں مکیش امبانی  بھی اپنی کمپنی جیومارٹ  ذریعے غیر ملکی کمپنیوں مسابقت کرتے ہوئےخردہ کاروبار میں اپنا د بدبہ برقرار رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔ اس کے تحت اب وہ ملک ۷۰؍ لاکھ گروسری دکانداروں کو اپنے حق میں کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے اور اس کے ذریعے وہ ان دکانداروں کو بھی  جیو مارٹ سے وابستہ کا منصوبہ  بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  امبانی  اپنے جیو مارٹ کو  واٹس ایپ سے مربوط کرنے جارہے ہیں ۔ اس کے ذریعے ایک ایسا نظام تیار کیا جائے گا جس کے ذریعے صارفین براہ راست واٹس ایپ کے ذریعے کسی بھی سامان کا آرڈر اور اس کی قیمت کی ادائیگی کرسکیں   گے او ر  اس کے تحت ڈیلیوری بوائے  نزدیکی کرانہ  دکان سے سامان  لے صارفین تک پہنچا دے گا۔ گرے ہاؤنڈ ریسرچ  ایجنسی کےبانی اور چیف تجزیہ  کارسنچ ویر گوگیا کے مطابق موجودہ  مسابقت   کے ماحول میںچھوٹے دکاندار ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ای کامرس اور جدید تجارت  کے میدان پیچھے رہ گئے ہیں۔ چھوٹے دکانداروں کے پاس سامان فروخت کرنے کیلئے موبائل ایپ بنانے  کیلئے درکار سرمایہ نہیں ہے۔ اس کے برعکس ریلائنس کے پاس کثیر سرمایہ   اور ٹکنالوجی دونوں موجود ہے۔  اگر واقعی جیو مارٹ ایسا کوئی طریقہ کار پیش کرتا ہے تو پھر  چھوٹے دکاندار بھی ای کامرس کے میدان اپنا سامان فروخت کرسکیں گے۔
   صارفین   کے امور اور بازار پر نظر رکھنے والی   کمپنی نیلسن گلوبل کےعہدیدارر پرسن باسو  کا کہنا ہے کہ ، ملک میں تقریباً ۷۰؍ لاکھ ثھوٹے دکاندار  ہیں۔ اگر ان میں دوائوں کی دکانوں(کیمسٹ شاپ) اور پان کی دکانوں کو بھی  شامل کرلیا جائے  تو یہ تعداد ایک کروڑ سے زیادہ  ہوجائے گی۔ ایسی صورتحال میں  خردہ  دکانداروں کو زیادہ تگ و دو کے بغیر جیو مارٹ کے  واٹس ایپ  کے ذریعے ہی بڑی تعداد میں ہزاروں نئےصارفین مل سکیں گے اور گراہکوں بھی  آسانی سے  ان کا مطلو بہ سامان مل جائے گا۔
 ریسرچ فرم کنورزن کیٹلسٹ کے بانی  جینت کوللا  کا اس معاملے پر کہا تھا کہ "واٹس ایپ  پیمنٹ اور گروسری  دکانداروں کے ساتھ مل کر جیو کا متوقع  منصوبہ فائدہ مند ہے۔ دور حاضر میں پے ٹی ایم اور  مختلف  بینکوں نے گروسری اسٹوروں پر لاکھوں پی او ایس  پیمنٹ مشینیں لگا ئی   ہیں۔ اس  سے یہ کہا جاسکتا ہے کہ گروسری دکاندار  آن لائن کاروبار کیلئے  تیار ہیں۔ اب بھی کئی دکاندار  سامان کی لسٹ  اور دیگر کام کاج کیلئےواٹس ایپ کا استعمال کررہے ہیں۔   اس دوران  اگر  انہیں کوئی  مضبوط  تعاون ملتا ہے تو آنے والے دنوں  میں بازار کا  رخ  بدل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جیو مارٹ گروسری سروس کا آغاز جنوری ۲۰۲۰ء میں ہی  ہوا ہے۔ اس کے بعد اپریل میں فیس بک نے جیو میں۹ء۹۹؍ فیصد  کےحصص خرید تو تب جیو مارٹ ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگیا۔  ریلائنس کی  جانب سےدعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ   فی الووقت ایک کروڑ سئ زیادہ صارفین   نےجیو مارٹ  ایپ  ڈائون لوڈ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK