Inquilab Logo

گوساوی کیخلاف لُک آئوٹ نوٹس ، آرین پرفیصلہ محفوظ

Updated: October 15, 2021, 8:50 AM IST | pune

پی کے گوساوی پر پونے میں فریب دہی کا معاملہ درج ہے ،پولیس نے ملک بھر کے ایئر پورٹس کو بھی مطلع کیا۔آرین کے معاملے میں عدالت ۲۰؍ اکتوبر کو فیصلہ سنائے گی

After Gosavi`s selfie with Aryan Khan went viral, the truth about Gosavi has started coming to light
آرین خان کے ساتھ گوساوی کی سیلفی وائرل ہونے کے بعدگوساوی کی سچائی سامنے آنے لگی ہے

: شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کی گرفتاری کے وقت تفتیشی  این سی بی کے ساتھ ساتھ موجود رہنے والے اور آرین کے ساتھ سیلفی لے کر اسے وائرل کرنے والے پی کے گوساوی کے خلاف پونے پولیس نے لُک آئوٹ نوٹس جاری کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق گوساوی کے خلاف فریب دہی کامعاملہ درج ہے او ر وہ خود کو پرائیویٹ جاسوس قرار دیتا ہےلیکن یہاں سے وہ فرار ہے اسی لئے اس کے خلاف نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی تمام ایئر پورٹس کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہو سکے۔ این سی بی نے اس کے بارے میں پہلے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آرین کیس کا آزاد گواہ ہے لیکن اس کے تعلق سے متعدد سنسنی خیز انکشافات ہونے کے بعد این سی بی نے اب چپی سادھ لی ہے۔ 
 گوساوی کے بارے میں پونے کے پولیس کمشنر امیتابھ گپتا نے بتایا کہ اس کے خلاف شہر کے فراش خانہ  پولیس اسٹیشن میں فریب دہی اور جعلی نوکری ریکیٹ چلانے کا معاملہ درج ہے۔ اس معاملے میں وہ ۲۰۱۸ء سے ہی مطلوب ہے۔ آرین خان کے ساتھ اس کی تصویر سامنےآنے کے بعد سے ہی اس کی تلاشی میں تیزی لائی گئی  ہے۔ گوساوی کے خلاف معاملہ درج کروانے والے کرن دیشمکھ نے بتایا کہ اس نے فیس بک پر اشتہار دیا تھا کہ وہ ملائیشیا میں ملازمت دلاسکتا ہے۔ اس کے بعد گوساوی نے کرن سے ۳؍ لاکھ روپے اینٹھ لئے تھے۔ 

aryan khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK