Inquilab Logo

’عدلیہ سے عوام کا اعتماد اُٹھنا جمہوریت کی بقا کیلئے خطرناک‘

Updated: August 21, 2022, 10:55 AM IST | Hyderabad

چیف جسٹس آف انڈیا کا انتباہ، ججوں  اور وکلاء کو زیر التواء مقدمات میں جلد انصاف کی راہ ہموار کرنے کی تلقین کی

Chief Justice Jagan Mohan presenting Redemption to Chief Justice Ramana. (PTI)
چیف جسٹس رامنا کو وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی میمنٹو پیش کرتے ہوئے۔ (پی ٹی آئی)

  چیف جسٹس  آف انڈیا  این وی رمنا نےسنیچر کو  آندھرا پردیش کے وجئے واڑہ میں نوتعمیر شدہ کورٹ کمپلیکس کا افتتاح کرتے  وقت وکیلوں اور ججوں کو متنبہ کیا کہ اگر عوام کا اعتماد عدلیہ سے اٹھ گیا تو ملک  میں جمہوریت کا  وجود اوراس کی بقا ہی خطرے میں پڑ جائے گی۔  انہوں  نے ججوں اور وکیلوں کو تلقین کی کہ وہ زیر التواء مقدمات  میں جلد انصاف کی راہ ہموار کریں۔اس  کے ساتھ ہی جسٹس رامنا نے وکیلوں کو سماج  میں  نئی اور مثبت تبدیلیوں کیلئے کام کرنے کی نصیحت کی۔
  این وی رامنا جو آئندہ ہفتے  چیف جسٹس کے عہدہ سے سبکدوش ہورہے ہیں،  نے  تقریب سے تیلگو میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ عوام کا بھروسہ عدلیہ سے نہ اٹھے۔‘‘ انہوں نے سینئر وکلاء کو مشورہ دیا کہ جونیئرز کی حوصلہ افزائی کریں۔ جسٹس رمنا نے کہا کہ معاشرہ پرامن اور متحد ہوگا تو ترقی بہت آسان ہو گی۔ انہوں نے بتایاکہ بعض ریاستوں کو مالی مشکلات کا سامنا ہے، اس تناظر میں عدالتوں کی عمارتوں کی تعمیر کیلئےمرکز سے فنڈز کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مرکزی فنڈ دیئے جائیں تو بہتر ہوگا۔
  جسٹس رامنا نے کہا کہ انہوں نے  عدالتوں میں بہت سی آسامیاں پُر کی ہیں جس میں تمام ذاتوں اور علاقوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ چیف جسٹس آف انڈیا نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا  کہ جس عمارت کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا تھا آج اس کا افتتاح کرنے پر انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے۔ 
 انہوں نے زور دیا کہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد موجودہ آندھرا پردیش  معاشی طور پر پیچھے رہ گیا  ہے،  آندھرا کے عوام کو لگتا ہے کہ تقسیم کی وجہ سے وہ مسائل کا شکار ہوگئے ہیں، اس لیے مرکز کو اس سلسلے میں ریاست کو مدد فراہم کرنی چاہیے۔  انہوں نے بتایا کہ  دونوں تیلگو ریاستوں میں ججوں کی آسامیاں پُر کی گئی ہیں۔ 

democracy Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK