Inquilab Logo

مدھے پورہ:۱۷۱۴؍ تارکین وطن کو ۲۷؍ مراکز میںکوارینٹائن کیا گیا

Updated: May 23, 2020, 4:54 AM IST | Madhepura

ڈویژنل سطح پر ۵؍ کمیونٹی کوارینٹائن مراکز میں ریڈ زون ریاستوں سے آئے۳۶۱؍لوگوں کو رکھا گیا ہے، پنچایت سطح پر۲۲؍ مراکز میں ۱۳۵۳؍ لوگوں کو کوارینٹائن کیا گیا ہے۔

Quarantine Center. Photo: INN
کوارینٹائن سینٹر۔تصویر: آئی این این

علاقے میں مختلف ریاستوں سے گھر واپس آئے کل۱۷۱۴؍ تارکین وطن کو ۲۷؍کوارینٹائن مراکز میں داخل کرایا گیا ہے۔بلاک علاقے میں بنائے گئے ڈویژنل سطح پر ۵؍ کمیونٹی کوارینٹائن مراکز میں ملک کے مختلف ریڈ زون ریاستوں سے آئے۳۶۱؍لوگوں کو رکھا گیا ہے، وہیں پنچایت سطح پر کل۴۳؍ میں سے۲۲؍ کوارینٹائن مرکز میں ۱۳۵۳؍ لوگوں کوکوارینٹائن کیا گیا ہے۔کو ارنیٹائن مرکز میں داخل کرائے گئےلوگوں کو انتظامی سطح سے کھانے پینے سمیت دیگر تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔ مرکز میں ہر روز ڈاکٹروں کی ٹیم کی طرف سے رہ رہے لوگوں کی صحت کی جانچ بھی کی جا رہی ہے۔ اس بابت سرکلافسرسہ نوڈل آفیسر راموتار یادو نے بتایا کہ ڈویژنل سطح پرکمیونٹی کوارینٹائن مرکز واسو دیو اعلیٰ ثانوی اسکول نياٹولا میں ۷۵؍، مڈل اسکول نیا ٹولا میں ۶۷؍، اپگریڈیڈمڈل اسکول سمیت کل۳۶۱؍ تارکین وطن محنت کشوں کو رکھا گیا ہے۔
مدھےپورہ:کوارینٹائن سینٹر پر مکھیا سے ہاتھاپائی، ایف آئی آر درج
 بلاک کے اسرائن بیلا میں واقع پنچایت کوارینٹائن سینٹر پر بغیر اجازت کے دوا دیے جانے کے دوران ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملے کے تعلق سےمکھیا نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ معلومات کے مطابق اپگریڈیڈ مڈل اسکول مدھوبنی میں واقع کوارینٹائن سینٹر میں رہ رہے لوگوں کے لئے مقامی اشوک مہتا کی طرف سے پانی کا ڈبہ اور ماسک تقسیم کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی رات میں اپنی ذاتی بولیرو سے اشوک مہتا سمیت کپل دیو مہتا، انکت مہتا، اجے مہتا کوارینٹائن سینٹر پہنچ کر لوگوں کے درمیان ادویات کی تقسیم کرکے لوگوں سے بات کر رہے تھے۔ اس کی معلومات مکھیاراموتار ٹھاکر کو جیسے ہی ملی وہ وہاں پہنچ گئے اور اشوک مہتا سے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر سامان بانٹنے اور پانی پہنچانے کا سبب پوچھا تو اشوک مہتا اور مکھیا کے درمیان تنازع ہو گیا۔ اس دوران وہاں موجود لوگ مکھیاکے ساتھ دھکا مکی کرنے لگے اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بولیرو اور موٹر سائیکل سے چلے گئے، اس کے تعلق سے مکھیا نے تھانہ میں درخواست دے کر اشوک مہتا کے خلاف غیر قانونی طور پر کوارینٹائن سینٹر میں اہل خانہ اور ساتھیوں کے ساتھ پہنچ کر لوگوں کو بھڑکانے اوردھکا مکی اور ہاتھاپائی کا الزام لگاکر کمار کھنڈ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ دوسری جانب اس تعلق سےاشوک مہتا نے اپنے اوپر لگے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہمیں پھنسانے کی سازش ہے۔ اس واقعہ کے تعلق سے تھانہ انچارج نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہے۔
کوارینٹائن سینٹر پرسوشل ڈسٹنسنگ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں 
 کشن گنج ،پچھلا پنچایت کے تحت ایک کوارینٹائن سینٹر پر کھانا لگاتے سینٹر انچارج وکاس مترسوشل ڈسٹینسنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ڈی ایم آدتیہ پرکاش کی ہدایت پر ضلع کے سبھی کوارینٹائن سینٹروں پر رہ رہے مزدوروں کو کھانا اور ضروری تمام سہولیات مہیا کرائی جارہی ہیں ، وہیں بہت سارے کوارینٹائن کیے گئے مزدوروں کی شکایت ہے کہ اسکولوں و دیگرکوارینٹائن سینٹر پر پینے کاصاف پانی ،کھانا اور دیگر سہولیات نہیں دی جارہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK