Inquilab Logo

ویب سیریز ’تانڈو ‘پر مدھیہ پردیش حکومت کا خود شکایت درج کرانے کا اعلان

Updated: January 20, 2021, 11:24 AM IST | Agency | New Delhi / Greater Noida

سیف علی خان اور محمد ذیشان ایوب کی اداکاری سے سجی ویب سیریز ’تانڈو‘ پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام کے بعد حالانکہ مذکورہ ویب سیریز کے عملے نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے مگر وہ اس تنازع سے بچتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

Shivraj SIngh - Pic : INN
شیوراج سنگھ چوہان ۔ تصویر : آئی این این

سیف علی خان اور محمد ذیشان ایوب کی اداکاری سے سجی ویب سیریز ’تانڈو‘ پر ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزام کے بعد حالانکہ مذکورہ ویب سیریز کے عملے نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی مانگ لی ہے مگر وہ اس تنازع سے بچتے نظر نہیں آرہے ہیں۔منگل کو یوپی میں ویب سیریز کے خلاف ایک اور ایف آئی درج ہوئی ہے جبکہ مدھیہ پردیش میں  خود حکومت نے شکایت درج کرانے کا  اعلان کیا ہے۔ الزام ہے کہ ویب سیریز  میں بھگوان شیو کا مذاق اڑایاگیاہے۔ مہاراشٹر میں  بی جے پی کے رکن اسمبلی رام کدم کی شکایت کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے بھی ویب سیریز بنانے والوں سے جواب طلب کیا ہے۔
 مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے منگل کو اعلان کیا کہ ان کی حکومت امیزون پرائم کی ویب سیریز ’تانڈو‘ کے خلاف ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی شکایت درج کرائے گی۔یہاں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان بھی برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ’’کسی کو یہ حق نہیں کہ ہمارے عقیدے کو ٹھیس پہنچائے اور ہمارے بھگوانوں کی توہین کرے۔‘‘ 
 واضح رہے کہ اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے پیر کو پورے عملے کی طرف سے  غیر مشروط معافی نامہ جاری کیاتھا۔معافی کی اس درخواست کے بعد بھی نروتم مشرا نے کہا کہ ’’ذیشان ایوب، سیف علی خان اور علی عباس ظفر نے ہمارے مذہب کے تعلق سے جس طرح  کے ردعمل کااظہار کیا ہے اور ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہےاس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔‘‘
 انہوں نے کہا کہ ’’اس سلسلے میں مدھیہ پردیش حکومت خود کیس درج کرائے گی۔‘‘اس سے قبل ممبئی سے بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ منوج کوٹک، مدھیہ پریش کے وزیر وشواس سارنگ اور ریاستی اسمبلی کے پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے  انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر سے مذکورہ ویب سیریز پر پابندی عائد کرنے کی مانگ کی۔

اُترپردیش میں ’ایف آئی آر‘ درج

 ویب سیریز ’تانڈو‘ پر ہنگامہ آرائی تھمنے کا نام نہیں لے رہا  ہے۔ منگل کو یہاں گوتم بدھ نگر کے گریٹر نوئیڈا میں واقع  تھانہ ربوپورا  میں فلم  پروڈیوسروں اور اداکاروں کے خلاف  ایف آئی آر  درج  کرائی گئی ہے۔ویب سیریز میں فرقہ وارانہ منافرت کو ہوا دینے کے ساتھ ہی اترپردیش پولیس کی شبیہ کو داغدار کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔  نوئیڈا کے  ڈپٹی پولیس کمشنر راجیش کمار سنگھ نے بتایا کہ یہاں بہوجن سماج پارٹی کے سابق ڈسٹرکٹ انچارج بلبیر سنگھ آزاد نے ویب سیریز ’تانڈو‘ میں دکھائے گئے  دلت کی توہین ، ذات پات کی عداوت ، مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے، اعلیٰ آئینی  عہدوں پر فائز افراد کی شبیہ خراب کرنے  پر معاملہ درج کرایا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK