Inquilab Logo

یوم مہاراشٹر : ۲۴؍ مسلم سمیت ۷۹۹؍ پولیس اہلکاروں کو ڈائریکٹر جنرل ایوارڈ

Updated: May 02, 2021, 11:32 AM IST | sarjel Qureshi | jalgaon

پولیس محکمے کے سب سے اعلیٰ اعزاز سے ہر سال یوم مہاراشٹر کے موقع پر پولیس اہلکاروں کو سرفراز کیا جاتا ہے

Flag hoisting on the occasion of Maharashtra Day.Picture:inquilab
یوم مہاراشٹر کے مواقع پر پرچم کشائی تصویر انقلاب

ریاست کے ۷۹۹؍ پولیس افسران اور اہلکاروں کو  ۲۰۲۰ء کیلئے پولیس محکمہ کا اعلیٰ ترین قرار د یے جانے والے ’ڈائریکٹر جنرل پولیس اعزاز‘ سے نوازا گیا ہے ۔ یہ اعزاز یکم مئی یعنی یوم مہاراشٹر کے مواقع پر پرچم کشائی کے بعد  ہر ضلع کے نگراں وزیر کے  ہاتھوں دیا جاتا ہے۔ اس سال بھی اس روایت کو برقرار رکھا گیا  ۔ اس مرتبہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں پولیس سپاہی سے  لے کر انسپکٹر جنرل  رینک کے افسران شامل ہیں ۔ کل ملاکر پوری ریاست میں اس اعزاز کے لئے ۷۹۹؍ پولیس اہلکاروں کو منتخب کیا گیا ہے جن میں سے ۲۴؍ مسلم پولیس اہلکار ہیں۔ ان میں زیادہ تر افسروں اور اہلکار کو مسلسل۱۵؍ سال تک بہترین خدمات  انجام دینے اور مشکل سے مشکل کیس حل کرنے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ہے۔    اس سلسلے میںڈائریکٹر جنرل پولیس سنجے پانڈے نے سبھی   اعزاز یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پولیس اہلکار اور افسران  اسی طرح کورونا کے مشکل دور میں بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
   ریاست کے جن مسلم اہلکاروں اور افسران کو اعزاز سے نوازا گیا ان میں ان میں ایس ایم مکاندار (ڈپٹی پولیس کمشنر سینٹرل ریلوے، ممبئی )،ناصر خان گلاب خان پٹھان  (انسپکٹر موٹر پریوہن محکمہ، ممبئی )،عبدالشکیل باپو میاں شیخ( سب انسپکٹر، ناگپور شہر )،شیخ محمد ناظم عبدالرحمان (سب انسپکٹر ،ناسک دیہی پولیس )،پاپا بھائی رزاق کھاتے(اسٹنٹ سب انسپکٹر، ممبئی شہر )،اکبر خان امیر خان پٹھان (اسٹنٹ سب  انسپکٹر، اے ٹی ایس ناندیڑ )،شیخ محمد اسماعیل محمد ابراہیم (اسٹنٹ سب  انسپکٹر، اورنگ آباد دیہی پولیس )،واحد شبیرالدین شیخ (اسٹنٹ سب  انسپکٹر، لاتور )،تہذیب احمد خان (اسٹنٹ سب انسپکٹر، پربھنی )،ضرار احمد ذوالفقار قریشی (حوالدار، پربھنی )،شیخ اقبال شیخ انصار علی (ہائی وے پولیس، اردھا پور ناندیڑ )،یوسف خان عثمان پٹھان (حوالدار، ناگپور دیہی )، شیخ محمد اظہار احمد (حوالدار ،عثمان آباد )،واحد احمد غفور ملا ( حوالدار، عثمان آباد )،شیخ سلیم شیخ حبیب (حوالدار ،بیڑ)،عبدالواحد عبدالرشید (حوالدار،پربھنی)،ذاکر حسین گلاب مجاور  (ڈرائیور، حوالدار، ممبئی شہر )،اقبال عبدالرشید شیخ (حوالدار، شولاپور دیہی)،رزاق علی یونس علی سید (پولیس نائیک ،پولیس ٹریننگ سینٹر ناسک)،فیروز رضوان شیخ (پولیس نائیک، تھانے شہر )،سید جاوید سید نور میاں (پولیس نائیک، اے ٹی ایس اکولہ )،سید شاکر علی صابر علی (پولیس نائیک ،پربھنی )،نواب غفار شیخ( پولیس نائیک ،اورنگ آباد شہر)، ہدایت شادلو خان (پولیس سپاہی، گڈ چرولی) شامل ہیں ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK