Inquilab Logo

گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلے کی کارروائی کا آغاز

Updated: August 03, 2020, 6:01 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

گیارہویں جماعت کےآن لائن ایڈمیشن کی کارروائی کا آغاز ہوگیاہے۔ محکمہ ٔ تعلیم نے ایف وائی جے سی میں داخلہ لینےوالے طلبہ کیلئے جو نیاپورٹل متعارف کرایاہے اس پر ’نو یور الیجی لیٹی ‘‘ کا کالم درج کیاہے ۔

Varsha Gaikwad
ورشا گائیکواڈ

گیارہویں جماعت کےآن لائن ایڈمیشن کی کارروائی کا آغاز ہوگیاہے۔ محکمہ ٔ  تعلیم نے ایف وائی جے سی میں داخلہ لینےوالے طلبہ کیلئے جو نیاپورٹل متعارف کرایاہے اس پر ’نو یور الیجی لیٹی ‘‘ کا کالم درج کیاہے ۔ جس میں ان کالجوںکےناموں کی فہرست موجود ہوگی جہاں داخلے کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے ۔اس کے علاوہ فیس اور مضامین کے بھی تفصیلات دستیاب ہوگی۔اسٹیٹ ایجوکیشن منسٹر ورشا گائیکواڈ نے سنیچرکو https:11thadmission.org.in
گیارہویں جماعت کے آن لائن داخلے کیلئے اس پورٹل کا افتتاح کیاتھا۔
 واضح رہےکہ کووڈ ۱۹؍کی وجہ سےایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ممبئی سمیت پونے ،ناسک، ناگپور، اورنگ آباد اور امرائوتی میں صرف آن لائن ایڈمیشن کی اجازت دی ہے۔ان مقامات کے طلبہ کو فارم پُرکرنے سے ایڈمیشن کنفرم ہونے تک آن لائن طریقۂ کار پر عمل کرناہے ۔ ۲۱۔۲۰۲۰ء میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن کے ۸۹۱؍ کالجوں میں  ۳ء۱۹؍لاکھ سیٹوںکیلئے داخلے کی درخواست متوقع ہے۔ ایک لاکھ ۹۲؍ہزار طلبہ نے سنیچر شام تک داخلے کیلئے رجسٹریشن کرایاہے جس میں سے ایک لاکھ ۷۲؍ہزار اسٹیٹ بورڈ کے طلبہ ہیں۔
 گیارہویں جماعت کے داخلے کے تعلق سے ورشاگائیکواڈ نے بیان دیاہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر داخلے کی کارروائی کو آسان کیاگیاہے تاکہ طلبہ اور والدین کوپریشانی نہ ہو۔ گزشتہ سال داخلے کی کارروائی میں جو دقتیں آئی تھیں انہیں دور کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔ جنہیں کووڈ ۱۹ ؍ کی وجہ سے کاسٹ سرٹیفکیٹ نہیں مل سکا ہے، وہ حلف نامہ داخل کرکے داخلہ لے سکتےہیں۔ اسی طرح دیگر دستاویزات کے نہ ہونے پر بھی رعایت دی گئی ہے مگر حالات کے معمول پر آنے کے بعد ان دستاویزات کو جمع کرانا ہوگا۔ 
 ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ  نے امسال آن لائن داخلے کے پورٹل میں متعد د تبدیلیاں اور ساتھ ہی کچھ نئی چیز یں بھی جوڑی ہیں جس کےذریعے طلبہ گزشتہ سال کا کٹ آف تک معلوم کرسکتےہیں۔ اس کے ساتھ ہی طلبہ کے مارکس کی مناسبت سے کس کالج میں داخلہ مل سکتاہے اس کی بھی تفصیل یہاں درج ہوگی۔ فارم پُرکرنے سے متعلق شکایتیں بھی درج کی جاسکتی ہیں ۔ داخلے کیلئے اوریجنل دستاویزات کالج میں جمع کرانےکیلئے  ۳؍ مہینے کی مدت دی گئی ہے۔
 ایف وائی جے سی کےپہلے پارٹ کے آن لائن داخلے کی کارروائی یکم اگست سے شروع ہوئی ہے۔اس پارٹ میں داخلے سےمتعلق بنیادی تفصیلات درج کی جاتی ہیں ۔دوسرےپارٹ  کی معلومات ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ جلد ہی فراہم کرےگا۔ دوسرے پارٹ میں مارکس اور کس کالج میں داخلہ چاہئے اس کی تفصیل درج کرنی ہوگی۔ موبائل اپلی کیشن پر بھی داخلے کی کارروائی کی سہولت فراہم کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے جلد ہی موبائل پر بھی داخلے کی سہولت مہیاہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK