Inquilab Logo

سشانت سنگھ خودکشی کیس کی سی بی آئی جانچ کی سفارش، مہاراشٹر سرکار برہم

Updated: August 05, 2020, 9:16 AM IST | Agency | Mumbai

نتیش حکومت کا فیصلہ تنقیدوں کی زد پر، مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ نے   بہار پولیس کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھایا

Sushant SIngh Rajput - Pic : INN
سشانت سنگھ راجپوت ۔ تصویر : آئی این این

سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی اب سیاست کا موضوع بن گئی ہے۔  اسمبلی الیکشن کے پیش نظر بہار میں ہر پارٹی اس موضوع کو بھنانے کی کوشش میں لگی ہوئی اس دوران سب سے آگے نکلتے ہوئے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے منگل کو اس معاملے کی  سی بی آئی جانچ کی سفارش کردی مگر آئینی ماہرین اس پر حیرت کااظہار کررہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق معاملہ چونکہ مہاراشٹر کا ہے اس لئے بہار حکومت کو اس کی سی بی آئی جانچ کی سفارش کا کوئی حق نہیں ہے۔  بہار پولیس کے ذریعہ اس معاملے کی جانچ کئے جانے پر پہلے ہی سوال اٹھ رہے ہیں کہ کیا ایک ہی کیس کی جانچ دوریاستوں  کی  پولیس الگ الگ کرسکتی ہے؟
 بہار سرکار کے ذریعہ سی بی آئی جانچ کی سفارش پر حیرت کااظہار کرتے ہوئے  مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ انل دیشمکھ نے اس معاملے میں  بہار پولیس کے اختیارات پر ہی سوال اٹھادیئے ہیں۔  انل دیشمکھ نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ واضح کیا ہے کہ جانچ کا اختیار اسی ریاست کو ہے جس کے دائرہ اختیار میں جرم کا ارتکاب ہوا ہے۔اس کیلئے انہوں نے آئین کی مختلف دفعات کا حوالہ بھی پیش کیا ہے۔  انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ممبئی پولیس سچائی کو سامنے لانے کی پوری کوشش کررہی ہے اور کسی بھی طرح پیچھے نہیں ہٹے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK