Inquilab Logo

مہاراشٹر نے کووڈ-١٩ کی وجہ سے یتیم ہونے والے بچوں کے لئے خصوصی سیل قائم کیا

Updated: May 05, 2021, 6:40 PM IST | Mumbai

منگل کو ایک عہدیدار نے بتایا ، مہاراشٹرحکومت نے کووڈ-١٩ کی وبائی بیماری یا کسی اور وجہ سے یتیم بچوں کی حفاظت کے لئے ایک خصوصی سیل کا اعلان کیا ہے۔

Representational Picture (INN)
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

منگل کو ایک عہدیدار نے بتایا ، مہاراشٹرحکومت نے کووڈ-١٩ کی وبائی بیماری یا کسی اور وجہ سے یتیم بچوں کی حفاظت کے لئے ایک خصوصی سیل کا اعلان کیا ہے۔ریاست کے محکمہ خواتین اور بچوں کی ترقی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سماج دشمن عناصر ایسے بچوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کے والدین کورونا وائرس کے انفیکشن سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایسے بچوں کو اسمگلنگ کے مقاصد کے لئے غیر قانونی طور پر استعمال کئے جانے کی اطلاعات ہیں اور لوگوں سے خصوصی ہیلپ لائن 1098 یا اسٹیٹ ایڈوپشن ریسورس ایجنسی پر فون کرنے کی تجویز دی ہے اور کہا گیا ہے کے آپ کو کبھی کسی ایسے واقعہ کا سامناہو تو حکام کو متنبہ کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK