Inquilab Logo

مہاتیر محمد کو بطور قائم مقام وزیر اعظم کام جاری رکھنے کی ہدایت

Updated: February 26, 2020, 12:38 PM IST | Agency | Kuala Lumpur

ملائیشیا کے بادشاہ عبداللہ رعایت الدین المصطفیٰ نے مہاتیر محمد کو بطور قائم مقام وزیر اعظم کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔جس کے بعد ملک میں نئی حکومت کے قیام کیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔

مہاتیر محمد ۔ تصویر : آئی این این
مہاتیر محمد ۔ تصویر : آئی این این

 کوالالمپور : ملائیشیا کے بادشاہ عبداللہ رعایت الدین المصطفیٰ نے مہاتیر محمد کو بطور قائم مقام  وزیر اعظم کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے ۔جس کے بعد ملک میں نئی حکومت کے قیام  کیلئے سیاسی جوڑ توڑ جاری ہے۔ مہاتیر محمد کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے چند تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں وہ وزیر اعظم کے دفتر میں دفتری اُمور نمٹا تے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کو دیر رات مہاتیر محمد کی بیراستو پارٹی  کے لیڈروں کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے، جس میں نئی حکومت کے قیام کیلئے  لائحہ عمل طے کیا گیا ہے۔  ملائیشیا کی ڈیمو کریٹک ایکشن پارٹی نے بھی مہاتیر محمد کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی  حمایت کی ہے پارٹی کے ایک رُکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ممکنہ طور پر مہاتیر محمد ہی  ملائیشیا کے وزیر اعظم بنیں  رہیں گے۔
 واضح رہے کہ پیر کو مہاتیر محمد مستعفی ہوگئے تھے۔ اتحادی  پیوپلس جسٹس پارٹی کے سربراہ انوار ابرہیم سے شدید اختلافات کو اس کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔ قابلِ غور ہے کہ مئی۲۰۱۸ء میں بیراستو پارٹی اور پیوپلس جسٹس پارٹی نے ہی حریف جماعت بریسن نیشنل  اور اس کے اتحادیوں کے۶۰؍ سالہ دور اقتدار کا خاتمہ کر کے پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کی تھی۔  ان دونوں پارٹیوں کے درمیان حکومت ساز ی کے وقت  معاہدہ ہوا تھا کہ پہلی  نصف مدت کیلئے مہاتیر محمد وزیر اعظم ہوں گے جبکہ دوسری نصف مدت  میں اتحادی پارٹی کے سربراہ انور ابراہیم وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر فائز ہوں گے،لیکن مہاتیر محمد کے ڈھائی سال مکمل ہونے سے قبل ہی  انور ابراہیم پر مختلف  قسم کے  الزامات لگنے لگے۔ اس کی وجہ سے انہیں یہ عہدہ سونپنا مشکل ہو گیا۔ساتھ ہی ان دونوں لیڈران کے درمیان دیگر سیاسی اختلافات بھی بڑھنے لگے جس کی وجہ سے یہ معاہدہ بھی  خطرے میں پڑ گیا تھا ۔ماہرین کے مطابق مہاتیر محمد اب اس معاہدے سے آزاد ہو گئے ہیں اور اب وہ فیصلہ سازی کیلئے بھی آزاد ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK