Inquilab Logo

ملاڈ:طالبعلم کا اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے والے۲؍ملزم گرفتار

Updated: January 26, 2021, 9:59 AM IST | Kazim Shaikh | Malad

یہاں ایک نابالغ لڑکے کو اغوا کرکے ۲؍ بدمعاشوں نے اسے رہا کرنے کے عوض اس کے والد سے بطور تاوان ۱۰؍ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے چند ہی گھنٹے کے دوران ملزموں کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ تاوان کی رقم حاصل کرنے کیلئے آئے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزموں سے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Arrested - Pic : INN
گرفتاری کے علامتی تصویر : آئی این این

یہاں ایک نابالغ لڑکے کو اغوا کرکے ۲؍ بدمعاشوں نے  اسے  رہا کرنے  کے عوض اس کے  والد سے بطور تاوان ۱۰؍ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ۔ شکایت درج ہونے کے بعد پولیس نے چند ہی گھنٹے کے دوران ملزموں کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ تاوان کی رقم  حاصل کرنے کیلئے آئے تھے۔پولیس نے گرفتار ملزموں سے مزید تحقیقات شروع کردی ہے ۔ 
 ملاڈ پولیس اسٹیشن کے ایک پولیس انسپکٹر نےنمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ ملاڈ کے مغربی علاقے میں واقع  آدرش نگر میں  رہنے والا  ۱۳؍ سالہ لڑکا آٹھویں جماعت کاطالب علم ہے  اور وہ ہفتہ میں ۲؍ دن سنیچر اور اتوار کو ساڑھے ۴؍ بجے سے شام ۷؍بجے تک فٹ بال کی  ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوتا ہے ۔ 
 پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم معمول کے مطابق اتوار کو ہمیشہ کی طرح موبائل فون لے کر فٹ بال کھیلنے کیلئے گھر سے نکلا اور اس کوراستے میں  علاقے کے ۲؍ افراد نے اغوا کرلیا ۔ 
 پولیس کے مطابق تھوڑی دیر بعد مغویہ کے والد کے موبائل فون پر اس لڑکے کے ذریعہ فون آیا اور  بیٹے نے فون پر کہا کہ اسے  ایک اجنبی شخص نےماسک نہ لگانے کی وجہ سے پکڑلیا ہے اور جرمانے کی ادائیگی کیلئے ملاڈ کے  لبرٹی گارڈن کے بی ایم سی دفتر لے جارہے ہیں ۔ فون منقطع کرنے کے بعد اجنبی شخص نے ۱۰؍ منٹ بعد پھر  لڑکےکے والد کو فون کیا اور کہا کہ اگر بچے کو صحیح سلامت چاہتے ہو تو ۱۰؍ لاکھ روپے کا انتظام کرو ۔ ورنہ تمہارے بیٹے کی جان چلی جائے گی۔ 
 اس کے بعد لڑکے کے والد نے ملاڈ پولیس اسٹیشن میں بیٹے کے اغوا کی شکایت درج کرائی ۔اعلیٰ افسران کی نگرا نی میں پولیس  کی ایک ٹیم تشکیل دی ۔ پولیس ٹیم نے موبائل فونٹریکنگ کے ذریعے تحقیقات شروع  کی تو پتہ چلا کہ ملزمین کاندیولی کے مغربی علاقے میں موجود ہیں ۔
   بالآخر پولیس نے تلاشی مہم کےد وران کاندیولی  میں  اٹلی ٹاور کے پیچھے کانتی لال میدان کے قریب ملزم کو پیسے دینے کیلئے بلایا اور جب ملزم وہاں پر آیا تو پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےلڑکے کو صحیح سلامت برآمد کرلیا۔ پولیس نے ملزمین کو عدالت میں پیش کیا تھا جہاں مجسٹریٹ نے ملزموں کو ۸؍ دنوں تک پولیس حراست میں رکھ کر تفتیش  مکمل کرنے کا حکم دیا ہے ۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK