Inquilab Logo

ممتا بنرجی نے چینی ایپ کے جواب میں’سیلف اسکین‘ ایپ لانچ کیا

Updated: July 08, 2020, 9:48 AM IST | Agency | Kolkata

بنگلہ زبان میں جاری اس ایپ کو ’کیم اسکینر‘ کا جواب قرار دیا گیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ بنگال جو آج سوچتا ہے، دنیا وہی کل سوچتی ہے

Mamata Banerjee - Pic : PTI
ممتا بنرجی ۔ تصویر : پی ٹی آئی

چینی ایپ پر پابندی عائد ہونے کے بعد ہندوستا ن کی تخلیقی صلاحیتوں پر اٹھنے والے سوالات کے درمیا ن وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ’سیلف اسکین‘ نامی ایک ایپ بنگالی زبان میں لانچ کیا ہے۔ بنگالی زبان میں تیار کردہ یہ ایپ، ایک چینی  ایپ ’کیم اسکینر‘ کا متبادل ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاستی انفارمیشن ٹیکنالوجی محکمے نے یہ ایپ تیار کیا ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے ملک میں تیارکردہ ایپ کے استعمال کے حق میں رہی ہوں،یہ حب الوطنی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگال جو آج سوچتا ہے ، پوری دنیا وہی بات کل سوچتی ہے ۔
 ریاستی سیکریٹریٹ ’نوبنو‘ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’آج ہم کچھ کرنے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ ایپ نئی نسل کیلئے کار آمد ثابت ہوگی۔‘‘وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے محکمہ آئی ٹی نے یہ نئی ایپ بنائی ہے۔ اس ایپ میں بالکل مفت دستاویزات کو اسکین کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ کارنامہ محکمہ آئی ٹی نے انجام دیا ہے، اس کیلئے راجیو کمار اور دیگر کا شکریہ۔ ہم نے ریاست میں تیار کردہ ایپ’سیلف اسکین‘ لانچ کردیا۔ اپنے آپ پر بھروسہ کریں۔ باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس ایپ میں کوئی ڈیٹا آؤٹ فلو نہیں ہے۔یہ نیا ایپ پہلے سے دستیاب ایپس سے کہیں زیادہ جدید، آسان اور محفوظ ہے۔ یہ دستاویزات کو اسکین کرتا ہے، ترمیم کرتا ہے۔یہاںپراستعمال ہونے والی کوئی دستاویزات یا معلومات سرور پر محفوظ نہیں رہتی۔ اس کا مطلب ہے کہ یہ مکمل طور پر محفوظ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپ مکمل طور پر مفت ہے اور یہاں کوئی اشتہار نہیں ہے۔
 ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب ملک میں کسی ریاستی حکومت نے اپنا اسکین ایپ لانچ کیا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے یہاں کسی اچھے کام کا کریڈٹ نہیں دیا جاتا  ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK