Inquilab Logo

ممتا بنرجی کی حلف برداری ، کووڈ اور تشدد کے خاتمے کا عزم

Updated: May 06, 2021, 7:32 AM IST | Kolkata

تقریب حلف برداری کے دوران بی جےپی احتجاج کرتی رہی، اپنے کارکنوں پر حملوں  کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

Chief Minister Mamata Banerjee with Governor Jagdeep Dhankar before taking oath.Picture:PTI
حلف برداری سے قبل وزیراعلیٰ ممتا بنرجی گورنر جگدیپ دھنکر کے ساتھ تصویر: پی ٹی آئی

سمبلی الیکشن میں  بی جے پی کو پٹخنی دینے کےبعد  ممتا بنرجی نے بدھ کو تیسری مرتبہ ریاست کی وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا۔ نئے سرے سے عہدہ سنبھالتے ہی انہوں  نے ریاست میں کورونا کی وبا اور نتائج کے اعلان کے بعد  پھوٹ پڑنے والے تشدد سے نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔  انہوں   ان لوگوں کو قطعی نہ بخشنے کا انتباہ دیا جو  تشدد کی وارداتوں کے پس پشت ہیں۔ دوسری طرف  بی جےپی حلف برداری کی تقریب کے دوران اپنے دفتر میں احتجاج کرتی رہی۔ وہ اپنے کارکنوں  پر حملوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہی تھی۔ 
 ممتا بنرجی کو ایک انتہائی سادہ سی تقریب میں گورنر جگدیپ دھنکر نے عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔ ممتا بنرجی مغربی بنگال کی ۲۱؍ویں  وزیراعلیٰ  بن گئی ہیں۔ ریاست کی وزارت اعلیٰ  سنبھالنے والی وہ ۸؍ ویں شخصیت ہیں۔  ایک طرف جہاں  حلف برداری کی تقریب ہورہی تھی تو دوسری جانب ہیسٹنگ میں  بی جےپی  اپنے دفتر میں  احتجاج کررہی تھی۔اس کا الزام ہے کہ الیکشن کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ٹی ایم سی کارکن اس  کے کارکنوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔  بی جےپی کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں میں کئی افراد مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب  یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ حملوں کے نام پر سوشل میڈیا پر فرضی اور تشدد کی ماضی کی وارداتوں کے ویڈیو حالیہ ویڈیو کے طور پر چلائے جارہے ہیں۔ کولکاتا پولیس اس سلسلے میں  سرگرم ہوگئی ہے۔اس نے بی جےپی کے مہیلا مورچہ  کے سوشل میڈیا کی قومی انچارج پریتی گاندھی کے خلاف کیس بھی درج کرلیا ہے جنہوں  نے مبینہ طور پر آبروریزی کا کہیں اور کا ویڈیو بنگال کا بتا کر پوسٹ کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK