Inquilab Logo

ممتا بنرجی کی صنعتکاروں کو بنگال میں ہرطرح کی سہولت دلانے کی یقین دہانی

Updated: April 21, 2022, 11:12 AM IST | Agency | Kolkata

بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں وزیراعلیٰ کا افتتاحی خطاب، ۴۲؍ ممالک کے مندوبین شریک ، ریاست میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی امید

Chief Minister Mamata Banerjee and Governor Jagdeep Dhankar during the summit.Picture:INN
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکڑ سمٹ کے دوران ۔ تصویر: آئی این این

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں دنیا بھر کے صنعت کاروں کا استقبال کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگلے ڈیڑھ سال میں ریاست میں ۱ء۵؍ کروڑ ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ممتا بنرجی نے صنعت کاروں میں اعتماد میں پیدا کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ بنگال میں صنعت کاری کرتے ہیں تو آپ ہمارے خاندان کا حصہ بن جائیں گے۔جس طریقے ہم اپنے خاندان کا خیال رکھتے ہیں اسی طرح ہم آپ کے مفادات کا تحفظ کریں گے۔ نیو ٹاؤن میں بدھ سے دوروزہ عالمی بنگال انڈسٹریل کانفرنس کا آغاز ہوا۔ افتتاحی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے گورنر جگدیپ دھنکڑ نے وزیر اعلیٰ کی خوب تعریف کی۔اور سرمایہ کاری کیلئے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔اس کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے گورنر کا شکریہ بھی ادا کرتے ہوئے تعاون کی اپیل۔ ممتا بنرجی نے بتایا کہ اس سال انڈسٹری کانفرنس میں ۴۲؍ ممالک کے مندوبین آئے ہیں۔  وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم دو سال میں پہلی بار اس سمٹ کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اور کوئی دوسری ریاست ایسا نہیں کر سکی مجھے اس پر فخر ہے۔ گزشتہ ۵؍ تجارتی کانفرنسوں سے ۱۲؍ ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں وقت ضائع نہیں ہوتا ہے، ہم صنعت کاروں کو ہر سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے یہ بھی یاد دلایا کہ بنگال کی ترقی کی شرح قومی اوسط سے زیادہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہنرمند کارکنوں کی دستیابی، سیاسی استحکام اور حکومت کی صنعت دوست پالیسی  میںبنگال کی خصوصیات پیش کی۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی کیساتھ اشتراک نہیں کرنا چاہتے۔ ہمارے پاس کسانوں کیلئے بہت سے منصوبے ہیں۔ ہم صنعت اور زراعت دونوں ساتھ لے کر چلنے میں یقین کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK