Inquilab Logo

قوم پرستی اور’بھارت ماتا کی جے‘ کا غلط استعمال ہورہا ہے: منموہن سنگھ

Updated: February 23, 2020, 9:50 AM IST | Agency | New Delhi

ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے متنبہ کیا ہے کہ قوم پرستی کے جذبے اور’ بھارت ماتا کی جے‘ کے نعرے کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔

 ڈاکٹر منموہن سنگھ ۔ تصویر : آئی این این
ڈاکٹر منموہن سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

 نئی دہلی : ملک کے موجودہ حالات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے سابق  وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے متنبہ کیا ہے کہ  قوم پرستی کے جذبے اور’ بھارت ماتا کی جے‘  کے نعرے کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ  اس کے ذریعے دہشت گردی اور جذبات سے بھرے ایک ایسے ہندوستان کا نظریہ پیش کیا جارہا ہے جس میں کروڑوں شہریوں کیلئے جگہ ہی نہیں ہے۔ جواہرلعل نہرو کے کارکردگیوں اور تقاریر پر مبنی ایک کتاب کی رسم اجراء کے موقع پر منموہن سنگھ نے کہا کہ’’ نہرو کی وجہ سے ہی ہندوستان کو ایک زندہ جمہوریت کے طور پر جانا جاتا ہے اور ہماری گنتی طاقتور ممالک میں ہوتی ہے۔‘‘
  ملک میں پھیلے مذہبی جنون کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نہرو کی قیادت میں آزادہندوستان ویسا کبھی نہیں ہوتا جیسا آج نظر آتا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’’  ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو جس طرح سے غلط طریقے سے پیش کیا جا رہا ہے، اسے ایک دن تاریخ ضرور مسترد کردےگی اور تمام حقائق کو صحیح تناظر میں دیکھا جائے گا۔‘‘  انہوں  نے کہا کہ’’  مجھے  پورا یقین ہے کہ پنڈت نہرو کے بارے میں جو غلط باتیں پھیلائی جارہی ہیں ایک دن وہ غلط ثابت ہوجائیں گی اورانہیں صحیح تناظر میں دیکھا جائے گا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK