Inquilab Logo

کورنا کےبحران کے سبب امریکہ کی کئی بڑی کمپنیاں مالی مشکلات سے دوچار

Updated: July 11, 2020, 10:55 AM IST | Washington

ملبوسات کے معاملے میں امریکی صدور کی پہلی پسند رہی کمپنی ’ بروکس برادرس‘ نے بھی دیوالیہ قرار دیئے جانے کی درخواست دائر کی، کئی اسٹور س بند ۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

کورونا کے بحران میں امریکہ میں شدید مشکلات سےدوچار ہے۔ کئی بڑی صعنتی ادارے دیوالیہ ہوتے ہیں جار ہے ہیں ۔ ایسے حالات میں اب ملبوسات کے معاملے میں امریکی صدور کی پہلی پسند رہی کمپنی ’ بروکس برادرس‘ نے بھی بدھ کو دیوالیہ قرار دیئے جانے کی درخواست دائر کی ہے۔ یہ کمپنی ۱۸۱۸ء میں قائم کی گئی تھی۔ عالمی جنگوں اور شدید مالی بحرانوں کے دوران بھی کمپنی کسی طرح اپنا وجود قائم رکھنےمیں کامیاب رہی تھی لیکن اب کورونا کے بحران کے سامنے اس قدیم کمپنی نے بھی اپنے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کمپنی نے دیوالیہ قرار دیئے جانے کی درخواست امریکی ’بینکرپٹسی کوڈ‘ کے باب گیارہ کے تحت دی ہے، جس کے تحت دیوالیہ ہونے والے ادارے کو قرضداروں کو رقوم لوٹانے اور خود کو از سر نو منظم کرنے کی مہلت مل جاتی ہے۔ ذرائع کے بعد اپنے اس قدم کے بعد امریکی کمپنی اپنے ۲۰۰؍ اسٹورس کے ۲۵؍ فیصد سے زیادہ اسٹور س ہمیشہ کیلئے بند کرسکتی ہے۔
  بتایا جاتا ہے کہ امریکہ کے تقریباً ۴۰؍ صدور نے اس کمپنی کے کپڑے زیب تن کرچکے ہیں ۔ ان کے علاوہ دنیا کی مختلف مقبول ہستیاں بھی اس کمپنی کے تیار کردہ سوٹ ، ٹائی اور دیگر ملبوسات کو پسند کر تے آئے ہیں ۔
   واضح رہے کہ کورونا کے بحران میں کئی بڑی امریکی کمپنیاں بھی مشکلات سے دوچار ہیں ۔ اس رد عمل کا دنیا بھر میں ان کے حصص کی گرتی ہوئی قیمتوں میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اسے ۱۹۲۰ء کے بعدیہ سب سے زیادہ غیر معمولی بحران قرار دیا جا رہا ہے ۔دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں مالی مشکلات سے نمٹنے کیلئے مدد مانگ رہی تھیں ۔امریکہ میں مالی بحران کے دوران کئی ممالک میں ان کے حصص کی قیمتیں تیزی سے گری ہیں ۔ کئی بڑی کمپنیاں امریکی حکومت سے امدادی کے فنڈ کا مطالبہ کر رہی ہے۔
  ذرائع کے مطابق امریکہ میں کورونا کے باعث معاشی مشکلات بہت بڑھ چکی ہیں ، روزانہ کئی کمپنیاں دیوالیہ ہورہی ہیں ۔ سب سے بڑی رینٹ اے کار کمپنی (ہرٹز) ، امریکہ میں پزا ہٹ اینڈ ریسٹورنٹس کی فرنچائز ، ٹرک کمپنی (کومکار) ، جے سی پینی نے دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔ نقصان کیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اس سال کے آخر تک ۲۵؍ سے ۳۰؍ ہزار بڑے کاروباری ادارے دیوالیہ ہوسکتے ہیں ۔
 واضح رہے کہ کورونا کے بحران کے سبب پوری دنیا کی معیشت سکڑ رہی ہے اور معاشی سپر پاور امریکہ کی حالت اس کی وجہ سے سب سے زیادہ خراب بتائی جارہی ہے کیوں کہ امریکی معیشت بھی ڈیمانڈ اکنامی کےطور پر کام کرتی ہے اور اس وقت معیشت میں ڈیمانڈ اور کھپت بالکل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK