Inquilab Logo

ماروتی محض ۷۲؍ دنوں میں د وسری بار اپنی گاڑیوں کی قیمتیں مزید بڑھا سکتی ہے

Updated: March 25, 2021, 12:43 PM IST | Agency | New Delhi

ملک کی سب بڑی کار ساز کمپنی ماروتی جنوری میں ہی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اب دوبارہ یکم اپریل سے دام میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔

Maruti Suzuki - Pic : INN
ماروتی سوزوکی ۔ تصویر : آئی این این

ملک کی سب بڑی کار ساز کمپنی ماروتی جنوری میں ہی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کے بعد اب دوبارہ یکم اپریل سے دام میں مزید اضافہ کر سکتی  ہے۔ حالانکہ کمپنی کی جانب سے اس متعلق باقاعدہ کو اطلاع جاری نہیں کی گئی لیکن کمپنی سے وابستہ ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ  گاڑیو ں کے دام میں مزید ۳؍ سے ۴؍ فیصد کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے  تحت کاروں  کی قیمتیں زیادہ سے زیادہ ۴۷؍ ہزار روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کمپنی اپنے ابتدائی ماڈل الٹو۸۰۰؍ کے دام میں سب سے کم  ۱۵؍ ہزار کااضافہ کرےگی اور اپنی لگژری کاروں مثلا بروزا، سیاج،ایکس ایل۶؍ کے نرخ میں زیادہ سے زیادہ  بڑھائے گی۔
  قابلِ غور ہے کہ ماروتی نے جنوری میں اپنے الگ الگ ماڈل کی کاروں کے دام میں۳۴؍ ہزار روپے کا تک اضافہ کیا تھا۔ اب کمپنی کے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ہے کہ عالمی بازار میں خام مال  مہنگا ہونے کی وجہ سے اب دوبارہ یکم اپریل سے تمام ماڈلز کی کاروں کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔ کمپنی اپنی بڑھتی ہوئی لاگت کابوجھ صارفین سے وصولنے کی تیاری میں ہے۔
  ذرائع کے مطابق گاڑی بنانے میں سب اہم اشیاء’ اسٹیل ‘سال بھر میں ۵۰؍ فیصد سے زیادہ مہنگا ہوا ہے، وہیں سیمی کنڈکٹراور دیگر کل پرزے بھی مہنگے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت کے رہنمائے خطوط کے مطابق گاڑیوں میں انجن کےسیفٹی فیچرز، ڈبل ائیر بیگ، اینٹی لاک بریکنگ سینسر اور پارکنگ سینسر جیسی سہولیات مہیا کرنے سے لاگت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ 
  قابلِ غور ہے کہ خام مال مہنگا ہونےکا جواز پیش کرتے ہوئے ملک کی بیشتر کارسازکمپنیاں یکم اپریل سے اپنی  اپنی گاڑیوں کے دام بڑھا ئے جانے کا اعلان کررہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK