Inquilab Logo

ٹرینیں بند رہنے سے مسافروں کی پریشانی کے ساتھ ریلوے کا زبردست نقصان

Updated: August 07, 2020, 7:50 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

لاک ڈاؤن کے سبب ویسٹرن ریلوے کا اب تک۲؍ ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔لوکل ٹرینیں ٹھپ رہنے سے۲۹۸؍کروڑ روپے کا خسارہ ہوا

Local Train - Pic : INN
لوکل ٹرین ۔ تصویر : آئی این این

ٹرینیں بند ہونے سے مسافر حددرجہ پریشان ہیں اور اس کی وجہ سے شہر اور مضافات کا رابطہ کٹا ہوا ہے ۔پریشان حال مسافر دن گن رہے ہیں کہ کب لوکل ٹرینیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے ۔دوسری جانب ٹرینیں ٹھپ پڑ جانے کے سبب ریلوے کا زبردست نقصان  ہورہا ہے۔حالات یہ ہیں کہ اب بھی یقین کے ساتھ کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ لوکل ٹرینیں یا طویل مسافتی ٹرینیں کب شروع ہوں گی ۔ ویسٹرن  ریلوے میں یکم مارچ سے اب تک۲؍ ہزار کروڑ روپئے کا خسارہ ہوچکا ہے اور لوکل ٹرینیں شروع نہ ہونے کے سبب اب تک۲۹۸؍کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
 ویسٹرن ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نقصان ٹرینیں بند ہونے، مال ڈھلائی میں کمی آنے ، ٹکٹ چیکنگ کے ذریعے جرمانہ وصول نہ کرنے اور اب تک ۴۱۰؍ کروڑ روپے ٹکٹوں  کی رقم کی واپسی کی صورت میں ہوا ہے ۔ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر او سمیت ٹھاکور کے مطابق اس خسارے میں۲۹۸؍ کروڑ روپے لوکل ٹرینیں بند ہونے سے اور۱۷۰۲؍کروڑ روپے طویل مسافتی ٹرینیں ٹھپ  ہونے سے ہوا ہے ۔اس وقت ملک بھر  میں۲۳۰؍ خصوصی پسنجر ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں جبکہ پارسل ٹرینوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں  نے یہ بھی کہا کہ ریلوے کی نگاہ میں مسافروں کی جان کی حفاظت سب سے اہم ہے اسی وجہ سے کووڈ۱۹؍سے مسافروں کو محفوظ رکھنے کے لئے ہی اب تک ٹرینیں‌بند ہیں۔جہاں تک ٹرینوں کے شروع کرنے کی بات ہے تو اس کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر  حکومت اور اعلیٰ افسران ہی کریں  گے اور اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK