Inquilab Logo

زرعی قوانین کے خلاف آج کسانوں کے چکہ جام کی حمایت میں کرلا میں زبردست احتجاج

Updated: February 06, 2021, 9:06 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Chembur

سات؍ فروری کواے آئی ایس ایف اوراے آئی وائی ایف کی جانب سے احتجاج کےلئے پریل میں میٹنگ اورپولیس کمشنر کومکتوب ۔کالا چوکی کے پولیس اہلکاروں نےمیٹنگ میں آکر ریلی کاروٹ معلوم کیا

Picture.Picture :INN
علامتی تصویر۔ تصویر :آئی این این

چمبور  ،(سعیداحمدخان ): دہلی بارڈر پر سیاہ زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ۶؍فروری کوکسانوں نے چکہ جام کرنے کااعلان کیاہے ۔اسی کی حمایت میںسنیچر(آج)  سنیکت شیتکری کامگار مورچہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس میں تمام سیاسی جماعتوں ،ٹریڈیونینیں، کامگارکیرتی سمیتی اورہم بھارت کے لوگ کی جانب سے بھی کسانوں کی حمایت میںکرلا ریلوے اسٹیشن کےباہرمشرق میں چوراہے پرزبردست احتجاج کرنے کے ساتھ چوراہا جام کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ احتجاج ۴؍ بجے سے ۶؍بجے کے درمیان کیا جائےگا۔اس تعلق سے شیتکری کامگار پکش کے دفتر میں جمعہ کی سہ پہر کومیٹنگ بھی کی گئی اوراس میں مذکورہ وقت ،جگہ اورتمام سیاسی جماعتوں اورتنظیموں کے شرکت کا اعلان کیاگیا۔ اس تعلق سے ٹریڈ یونین لیڈر ڈاکٹروویک مونٹیریو نے کہا کہ ’’ کسانوںکی حمایت کرنااوران کا مطالبہ منوانے کیلئے ان کاساتھ دینا وقت کی ضرورت ہے کیونکہ اگرملک کا کسان ختم ہوگیا  یا اسے کمزور کردیا گیا جیسا کہ تینوں قانون کے ذریعے حکومت کی کوشش ہے تویہ صرف کسانوںکا نہیں بلکہ ملک کابڑا نقصان ہوگا ۔اس لئے کسانوں کے چکہ جام کی حمایت میںکرلا ریلوے اسٹیشن کے باہراحتجاج اورچکہ جام کیاجائے گا۔‘‘ ایڈوکیٹ راجوکورڈے نے کہا کہ’’تمام لوگ کسانوں کی حمایت میںہیں اور ان کے مطالبات کی تائید کرتے ہوئےحکومت سے تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس لئے۶؍ فروری کوبھی کسانوں کی حمایت میںاحتجاج کیاجائے گااوراس میںلوگ بڑی تعداد میںحصہ لے کریہ مطالبہ دہرائیںگے۔‘‘
 دوسری جانب اتوار ۷؍ فروری کوآل انڈیااسٹوڈنٹس فیڈریشن  (اے آئی ایس ایف )اورآل انڈیا یوتھ فیڈریشن (اے آئی وائی ایف) کی جانب سے ریاست گیر احتجاج کا جو اعلان کیا گیا ہے اس کیلئےذمہ داران اورعہدیداران کی پریل میںواقع دلوی بلڈنگ میںجمعہ کی شام کومیٹنگ بلائی گئی اور ریلی کے تعلق سےایک خط پولیس کمشنر پرم بیرسنگھ کودیاگیا۔ خط ملنے کے بعد کالا چوکی پولیس اسٹیشن کے اہلکاربھی میٹنگ میںپہنچے اور ذمہ داران سے ریلی کاروٹ معلوم کیا ۔ ’کسانوں کے سمان میں، چھاتر -یووا میدان میں‘ نعرے کے ساتھ شہید بھگت سنگھ کے مجسمے (کالاچوکی )  سےچمبور  تک یہ ریلی نکالی جائے گی۔ اس میٹنگ میں موجود آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن ،ممبئی  کے سیکریٹری عامرقاضی نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ’’ میٹنگ میںتمام باتیں طے کرلی گئی ہیں اور پولیس کوبھی مطلع کردیا گیا ہے ۔اس ریلی میںبڑی تعداد میں لوگ شریک ہوکرکسانوں کی حمایت میں آواز بلند کریں گے۔‘‘  پرکاش ریڈی (سی پی آئی ممبئی کےسیکریٹری) نے کہاکہ ’’ ۶؍اور۷ ؍  فروری ،دونوں دن کسانوں کی حمایت میںاحتجاج جاری رہے گا۔‘‘

kurla Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK