Inquilab Logo

حکومت چوکسی اور سمجھداری سے ملک کے مفاد میں قدم اٹھائے: مایاوتی

Updated: June 17, 2020, 1:28 PM IST | Agency | New Delhi

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کی شہادت پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کو زیادہ چوکسی اور سمجھداری سے ملک کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ مایاوتی نے ایک ٹوئٹ کے سلسلے میں کہا کہ عوام کو پورا یقین ہے کہ حکومت ملک کی آن بان اور شان کو ذہن میں رکھ کر صحیح فیصلہ کرے گی اور کسی کو ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔

Mayawati - Pic : INN
مایاوتی ۔ تصویر : آئی این این

بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر مایاوتی نے چین کے ساتھ پرتشدد جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کی شہادت پر دکھ ظاہر کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ حکومت کو زیادہ چوکسی اور سمجھداری سے ملک کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
مایاوتی نے ایک ٹوئٹ کے سلسلے میں کہا کہ عوام کو پورا یقین ہے کہ حکومت ملک کی آن بان اور شان کو ذہن میں رکھ کر صحیح فیصلہ کرے گی اور کسی کو ملک کی سرزمین پر قبضہ کرنے نہیں دے گی۔


بی ایس پی سربراہ نے کہا’’لداخ خطے میں چین کے ساتھ جھڑپ میں کرنل سمیت ۲۰ ہندوستانی فوجیوں کی شہادت کی خبر کافی رنجیدہ اور جھنجھوڑنے والی ہے۔ خاص کر اس وقت جبب ہندوستانی حکومت دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعے اور کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت کو اب زیادہ محتاط اور سمجھداری سے ملک کے مفاد میں قدم اٹھانے کی ضرورت ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ اس نازک وقت میں پورا ملک حکومت کے ساتھ متحد ہے اور حکومت کو عوام کی امیدوں کو پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’ملک کو یقین ہے کہ ہندوستانی حکومت ملک کی آن بان اور شان کے حساب سے صحیح وقت پر صحیح فیصلہ لے گی اور ملک کی ایک انچ زمین پر کسی کو کبھی قبضہ نہیں کرنے دے گی۔ اچھی بات ہے کہ حکومت کی خامیوں کو بھلاکر ایسے نازک وقت میں پورا ملک متحد ہے۔ اب حکومت کو عوام کی امیدوں پر کھرا اترنا ہے‘‘۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK