Inquilab Logo

سپریم کورٹ کی نگرانی میں کانپور واقعہ کی تحقیقات ہو: مایاوتی

Updated: July 10, 2020, 1:51 PM IST | Agency | Kanpur

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کانپور میں  8پولیس   اہلکارکے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی انکاونٹر میں مارے جانے کے واقعہ کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Mayawati - Pic : INN
بی ایس پی صدر مایاوتی ۔ تصویر : آئی این این

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کانپور میں  8پولیس   اہلکارکے کلیدی ملزم وکاس دوبے کی انکاونٹر میں مارے جانے کے واقعہ کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

 مایاوتی نے کہا`کانپور پولیس اہلکاروں  کے قتل کی واردات اور اس کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو مدھیہ پردیش سے کانپور لاتے وقت آج پولیس کی گاڑی کے پلٹنے و اس کے فرار ہونے کی کوشش کرنے پر یوپی پولیس کی جانب سے اسے جان سے ماردینے وغیرہ  کے پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کی نگرانی میں ہونی چاہے۔

انہوں نے کہا کہ`یہ اعلی سطحی  جانچ اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ کانپور سانحہ میں شہید ہوئے 8پولیس اہلکار کے اہل خانہ کو انصاف مل سکے۔ ساتھ ہی پولیس اور کریمنل سیاسی عناصر کے خفیہ تال میل کی بھی شناخت کر کے انہیں بھی سخت سزا دلائی جاسکے۔ ایسے اقدام سے ہی یوپی کرائم سے پاک ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کانپور کے چوبے پور علاقے میں آٹھ پولیس اہلکارو ں کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے کو پولیس نے کل اجین سے گرفتار کیا تھا۔ اجین سے کانپور لاتے وقت بھوتی علاقے میں پولیس نے  اس وقت اس پر فائرنگ  کردی جب وہ مبینہ طور سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا بعد میں اسے زخمی حالت میں اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردوہ قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK