Inquilab Logo

کلیان : ایم ڈی سپلائی کرنے والا ڈیلیوری بوائے گرفتار

Updated: January 29, 2020, 1:42 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Kalyan

پولیس نے کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر ایم ڈی ڈرگس سپلائی کرنے والے ایک ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اشاروں کی زبان استعما ل کر کے ایم ڈی کسی نامعلوم شخص کے سپر د کر نے والا تھا لیکن اس سے قبل پکڑا گیا۔

ایم ڈی سپلائی کرنے  والا  ڈیلیوری  بوائے گرفتار ۔ تصویر : آئی این این
ایم ڈی سپلائی کرنے والا ڈیلیوری بوائے گرفتار ۔ تصویر : آئی این این

کلیان : پولیس نے کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر ایم ڈی ڈرگس سپلائی کرنے والے ایک ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اشاروں کی زبان استعما ل کر کے ایم ڈی کسی نامعلوم شخص کے سپر د کر نے والا تھا لیکن اس سے قبل پکڑا گیا۔
                 مہاتما پھلے پولیس نے بتایا کہ خفیہ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق ایک نوجوان کلیان ریلوے اسٹیشن کے باہر ایم ڈی پاؤڈر لے کر آنے والا تھا۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن کے باہر جال بچھایا اور کرن نائیک نامی نوجوان کو حراست میں لے کر تلاشی لی تو اُس کے قبضہ سے ۱۰۰؍ گرام ایم ڈی  بر آمد ہوا۔ پولیس کے مطابق کر ن نائیک ملاڈ کا رہنے والا ہے اور کوڈ  ورڈ کی مدد سے کسی نامعلوم شخص کے ہاتھ ایم ڈی سپر د کرنے والا تھا۔ لیکن اس سے قبل پولیس کو متعلقہ کوڈ   کے بارے میں اطلاع مل گئی تھی۔   اس ضمن میں ڈی سی پی وویک پانسرے نے بتایا کہ’’ کرن نائیک صرف ڈرگس مالکان اور گاہک کے در میان ایک کڑی کے طور پر کام کرتا تھا جبکہ ایم ڈی کا اصل مالک کوئی اور ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK