Inquilab Logo

کاروبار بند ہونے سے گوشت اور مچھلی کے تاجر پریشان

Updated: June 04, 2020, 2:05 PM IST | Inquilab News Network | Sant Kabir Nagar

سنت کبیر نگر کی مرغا مچھلی منڈی یونین نے فوری طور پر گوشت اور مچھلی کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ کیا

Meat Trader - Pic : Inquilab
کاروبار بند ہونے سے تاجرمایوس ۔ تصویر: انقلاب

اترپردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں مچھلی اور گوشت کا کاروبا ر بند ہے جس سے کا روباری پریشان ہیں۔واضح رہےکہ ضلع میں ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۰ء سے مچھلی ، مرغ اور بکر ے کےگوشت کی دکانیں بند ہیں۔ 
  اس سلسلے میں  بکرا، مرغااور مچھلی منڈی یونین کے ایک وفد نے نگر پالیکا پریشد ای او بینا سنگھ سے ملاقات کرکے ان سے بکرا، مرغا اور مچھلی کی منڈی کھولنے کی اپیل کی۔  انہیں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں مندوبین نے کہا ہے کہ۱۹؍ مارچ ۲۰۲۰ء سے مذکورہ منڈی بند ہے جبکہ یکم جون ۲۰۲۰ء سے لاک ڈائون کا ۵؍واں مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس درمیان منڈی پوری طرح بند رہی جس سے منڈی میں دکانیں لگانے والے  فاقہ کشی پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ایسی صورت میں منڈی کا کھولا جانا ہی انصاف کا تقاضا ہے، کیونکہ  اب تمام کی دکانیں کھل رہی ہیں ،صرف منڈی  بند ہے جو ہم منڈی دکانداروں کے ساتھ نا انصافی ہے۔  یونین کے  نمائندوںنے بتایا کہ منڈی میں دکان لگانے والے روز کمانے کھانے والے ہیں۔ اتنے دنوں کی بندی میں دکانداروں کی جمع پونجی ختم گئی ہے ۔    ان دکانداروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  وفد کے مطابق جب  بہت سی دکانیں کھل رہی ہیں تو میٹ، بکرا، مرغا اورمچھلی کی دکانیں بھی کھلنی چاہئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK