Inquilab Logo

جوگیشوری میں میڈیکل کیمپ،موسمی بیماریوں سے متاثر ۲۰۰؍افراد کو مفت دوائیں دی گئیں

Updated: September 14, 2020, 12:19 PM IST | Kazim Shaikh | Jogeshwari

موسمی بیماریوں کے علاج کیلئے جوگیشوری میں غریبوں کیلئے مفت طبی کیمپ لگائے گئے جن میں تقریباً ۲۰۰؍ مریضوں کی جانچ کی گئی اور موسمی بیماریوں کی دوائیں مفت دی گئیں

Medical Camp
میڈیکل کیمپ میں آنے والے افراد کی جانچ کی جارہی ہے۔

موسمی بیماریوں کے علاج کیلئے جوگیشوری  میں غریبوں کیلئے مفت طبی کیمپ لگائے گئے جن میں تقریباً ۲۰۰؍ مریضوں کی  جانچ کی گئی اور موسمی بیماریوں کی دوائیں مفت دی گئیں ۔ اس کے علاوہ جن مریضوں کو اسپتال میں علاج کی ضرورت تھی ، انھیں سرکاری اسپتالوں میں علاج کیلئے جانے کا مشورہ بھی دیا گیا ۔ 
 آئیڈیاآف انڈیافاؤنڈیشن( آئی او آئی ) کے زیر  اہتمام اتوار کوصبح ۱۰؍ بجے سے شام ۴؍ بجے تک  اتسومنڈل ، شاستری نگر جوگیشوری مغرف میں مفتی شبیر احمد مظاہری،  سراج بھائی، گڈو یادو ، محمد عمران، راجیش اور راج کمار یادو کے توسط سے میڈیکل ہیلتھ کیمپ کاانعقادگیا۔ 
 اس کاباضابطہ آغا ز قومی گیت سے کیاگیا اور اس  میں فلاح انسانیت کی خاطر رضاکارانہ طور پر مختلف شعبوں سےمتعلق ڈاکٹروں  کی خدمات لی گئی۔ اس میڈیکل کیمپ میں  ڈاکٹر سونیا،  ہومیوپیتھ اسپیشلسٹ ڈاکٹر شمس اللہ چودھری  اور ڈاکٹر اخلاق شیخ ایلوپیتھ  اسپیشلسٹ شریک ہوئے۔
 اس میڈیکل کیمپ کا اہتمام کرنے والے  مولانا شبیر احمد مظاہری نے بتایا کہ اس کیمپ کے ذریعہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان آئیڈیاآف انڈیافاؤنڈیشن( آئی او آئی )کا تعارف پیش کرنے کے علاوہ اس پروگرام کے ذریعہ دوسری قوموں اور مذاہب کے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے قریب لانابھی مقصد تھا۔  انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کل بارش کےدوران موسمی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں اور ڈاکٹروں کے کلینک میں علاج کیلئے بھیڑ لگی ہوئی ہے ۔ ایسی حالت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو پیٹ بھرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ اس لئے تنظیم کی کوشش تھی کہ غریبوں کی ایک بار اس طرح سے بھی مدد کی جائے ۔ انھوں نے یقین دلایا ہے کہ جلد ہی اس سے بڑے پیمانے پر مفت میڈیکل کیمپ لگاکر غریبوں کو ایک بار پھر علاج کےنام پر مدد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK