Inquilab Logo

مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہر گرد وغبار کے طوفان کی زد میں

Updated: January 20, 2023, 12:53 PM IST | Riyadh

مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہر جمعرات کو گرد وغبار کے طوفان کی زدمیں رہے۔

A desert scene during a sandstorm. (SPA)
ریت کے طوفان کےدوران ایک صحراکا منظر۔ ( ایس پی اے )

 مدینہ منورہ  اور سعودی عرب کے  دیگر شہر جمعرات کو گرد وغبار کے طوفان کی  زدمیں رہے۔ 
 میڈیا رپورٹس  کے مطابق محکمۂ موسمیات نے آئندہ بھی مختلف شہروں کے  باشندوں کو گرد آلود مطلع سے آگاہ کیا ہے۔محکمہ نے کہا  کہ  آج (جمعہ کو) مدینہ  منورہ میں دن بھر مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ المہد، وادی الفرع اور بدر میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
 محکمے نے کہا کہ اسی  طرح ینبع اور الرایس میں گرد آلود تیز ہوا چلے گی جس کے  سبب سمندر میں اونچی لہریں اٹھیں گی۔محکمے نے کہاکہ مدینہ منورہ  منطقہ میں یہ کیفیت    جمعہ کو دوپہر ۲؍ بجے سے رات۸؍ بجے تک رہے گی۔
  محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ   ایسی ہی صورتحال نجران  منطقہ میں بھی ہوگی جہاں خباش، بدر الجنوب، ثار اور یدمہ میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔گرد وغبار کے طوفان سے مکہ مکرمہ سے تبوک تک پورا ساحلی علاقہ متاثر ہوگا جبکہ نجران اور مشرقی ریجن میں بھی مطلع گرد آلود رہے گا۔
 محکمہ موسمیات نے کہا  کہ آئندہ سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں دن کے وقت موسم اعتدال پر رہےگا جبکہ رات کے وقت سردی محسوس کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK