Inquilab Logo

کسانوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے: محبوبہ مفتی

Updated: December 04, 2020, 2:35 PM IST | Agencysr | Srinagar

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ  دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار دلی سرحد پر کسانوں کے زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے ردعمل میں اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔

Mehbooba Mufti - Pic : INN
محبوبہ مفتی ۔ تصویر : آئی این این

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کے طاقت سے خوفزدہ ہے یہی وجہ ہے کہ  دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار دلی سرحد پر کسانوں کے زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف جاری احتجاج کے ردعمل میں اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔
انہوں نے لکھا: `کسانوں کے احتجاجوں نے حکومت ہند کو گھٹںے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ بی جے پی عوام کے طاقت سے مرعوب ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں خوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا گیا۔ پرامن اختلاف رائے پر پابندی لگانا ان کے تمام محاذوں پر ناکام ہونے اور گھبراہٹ کا ثبوت ہے`۔
بتادیں دلی کے سرحد پر کسانوں کی طرف سے تین زراعتی اصلاحات کے قوانین کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
مرکزی حکومت اور کسان لیڈروں کے درمیان جمعرات کو ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کے بعد کسان تنظیموں نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے تینوں زراعتی اصلاحات کے قوانین میں ترمیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK