Inquilab Logo

طاقت کے بل پرکشمیر کے لوگوں سے انتقام لیا جا رہا ہے: محبوبہ مفتی

Updated: November 22, 2020, 6:04 AM IST | Agency | Srinagar

سابق وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ جس طرح ڈاکو آکر لوٹ کھسوٹ کرتے ہیں ویسے ہی مرکزی حکومت کررہی ہے

Mehbooba Mufti
محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی حکومت طاقت کے بل پر جموں کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارااپنا آئین اور جھنڈا ، جو ہمیں ملک کے  دستورنے دیا ہے، کو چھینا گیا اور اب آہستہ آہستہ ہم سے دوسری چیزیں چھینی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کہیں ڈاکو آکر لوٹ مچاتے ہیں اسی طرح جموں کشمیر کو بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ محبوبہ مفتی  نے ان باتوں کا اظہار ایک نجی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹریو کے دوران کیا۔ 
 محبوبہ مفتی نے کہا کہ ہم سے ہمارے آئین اور جھنڈے کو چھینا گیا، یہ ہمیں ملک کے آئین نے دیے تھے اور حکومت طاقت کے بل پر جموں  کشمیر کے لوگوں سے انتقام لے رہی ہے۔ گپکار  اعلامیہ کے تحت ہمارے اتحاد کا مقصد حصول اقتدار یا انتخابات نہیں ہیں بلکہ جموںکشمیر کے لوگوں کو چھینی گئی شناخت کی بحالی کے لئے لڑنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کا تعلق ہے تو ہم فرقہ پرست طاقتوں اور ان کے حواریوں کو دور رکھنا چاہتے ہیں۔انتخابات میں حصہ لینے پر پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ `میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ ہم انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے، میں کہتی ہوں کہ میں خود تب تک انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی جب تک ہمارے آئین اور جھنڈے کو بحال نہ کیا جائے اور اس کےلئے ہم مرتے دم تک لڑنے کو تیار ہیںتاکہ اپنا حق حاصل کرسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK