Inquilab Logo

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا لہو نچھاور کرنے کیلئے تیار ہوں

Updated: October 24, 2020, 3:08 AM IST | Srinagar

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ضرورت پڑنے پر اپنا بھی خون دینے کیلئے تیار ہے۔

Mehbooba Mufti. Photo: INN
محبوبہ مفتی۔ تصویر: آئی این این

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ضرورت پڑنے پر اپنا بھی خون دینے کیلئے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ اُن کی جدوجہد صرف دفعہ ۳۷۰؍ کی واپسی کیلئے ہی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہے۔ انہوں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ پر ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزنے آئین ہند کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر یوں کے حقوق پر ایک ’’ڈاکہ ‘‘ ڈالا ہے۔یاد رہے کہ محبوبہ مفتی کو حال ہی میں چودہ ماہ کی قید کے بعد رہا کردیا گیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے دہلی کے فیصلے کے خلاف سیاسی جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ یہاں تک کہ اُنہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر الیکشن بھی نہیں لڑیں گی۔ محبوبہ مفتی نے پریس کانفرنس میں اپنے سامنے میز پر جموں کشمیر کا وہ جھنڈا بھی رکھا ہوا تھا، جو گزشتہ سال کے اقدام کے نتیجے میں منسوخ ہوچکا ہے۔پریس کانفرنس میں محبوبہ نے اپنے سابقہ بیان کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں سامنے موجود جموں کشمیر کے سابق پرچم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا جھنڈا تو یہ ہے۔ جب یہ جھنڈا ہمیں واپس ملے گا تو ہم وہ جھنڈا( بھارتی پرچم ) بھی اُٹھائیں گے۔اس وقت مسئلہ کشمیر کا حل ہمارے لئے اہم درجہ رکھتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK