Inquilab Logo

میرک کمپنی کا ہندوستان کو۲۰؍ لاکھ یوروکی امداد دینے کا اعلان

Updated: June 03, 2021, 1:27 PM IST | Agency | New Delhi

سائنس اور ٹیک سیکٹر کی نمایاں کمپنی ’ میرک ‘نے ہندوستان میں کورونا کے بحران سے نمٹنے کیلئے ۲۰؍ لاکھ یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

میرک نے ملازمین کی امداد کا بھی عزم کیا ہے۔تصویر :آئی این این
میرک نے ملازمین کی امداد کا بھی عزم کیا ہے۔تصویر :آئی این این

 سائنس اور ٹیک  سیکٹر کی نمایاں کمپنی ’ میرک ‘نے ہندوستان میں کورونا کے بحران سے نمٹنے  کیلئے  ۲۰؍ لاکھ یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔  ملک میں کمپنی کی اکائی  میرک انڈیا کی مدد سے ۴؍ اسپتالوں میں ۲۵۰؍آکسیجن کنسنٹریٹرس ، ۱۰۰؍ وینٹی لیٹر  اور دیگر طبی ساز وسامان  نصب کرنے کے لئے اس رقم کا استعمال کرے گی۔میرک انڈیا میں لائف سائنس  ریسرچ سولیوشنز کے سربراہ  سنیل پنجابی نے کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر نے روزمرہ کی زندگی اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ایک ادارہ ہونے ک ناطے ہماری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔  ہم اپنے ملازمین اور ملک کے شہریوں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ 
 کمپنی نے اپنے تمام ملازمین اور ان کے اہل خانہ  کے ۳؍ افراد کی ٹیکہ کاری کے اخراجات برداشت کرنےکا بھی اعلان کیا ہے۔ کمپنی  نے  مطلع کیا کہ ہے کہ  اگر اس کسی ملازم کی کورونا کی وجہ سے موت  ہوجاتی ہے تو متوفی کے لواحقین کو اضافی مالی پیکیج ، انشورنس کور اور گریجویشن تک بچوں کی تعلیم کے لئے بھی امداد دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK