Inquilab Logo

دارالحکومت لکھنؤ میں طویل عرصے کےبعد میٹرو خدمات بحال

Updated: September 08, 2020, 9:36 AM IST | Agency | Lucknow

افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ کو وڈ ۔۱۹؍ سے بچنے کیلئے تمام ضوابط پر عمل کیا جائے ، مسافروں کو راغب کرنے کی تاکید

Lucknow: Passengers Can Be Seen In A Metrotrain. Picture:PTI
لکھنؤ: ایک میٹر وٹرین میں مسافر نظر آرہےہیں۔ تصویر: پی ٹی آئی

  اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیر سے میٹرو خدمات دوبارہ شروع کردی گئیں۔ متعلقہ محکمہ  کےذرائع نے پیر کو بتایا کہ لکھنؤ میٹرو کا آغاز پیر کی صبح۶؍بجے سے کیا گیا ہے۔ پیر کو  ٹرانسپورٹ نگر میں واقع ڈپو سے نکلی ۲؍ میٹرو اپ  اور ڈاؤن لائن سے چلائی گئیں۔نارتھ ساؤتھ کاریڈور کے سبھی۲۱؍میٹرو اسٹیشن پر میٹرو افسران کو لگایا گیا تھا۔ افسران کی ذمہ داری ہوگی کہ کووڈ۔۱۹؍کے ضوابط پر پوری طرح سے عمل کیا جائے۔ اترپردیش میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے ڈائریکٹر دنیش کمار کیشو نے بتایا کہ میٹرو اسٹیشن کو ہر۵۔۴؍ گھنٹے میں سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔ لفٹ کے ساتھ ،ٹکٹ کاؤنٹر، آٹو میٹک فیئر گیٹ اورٹکٹ ویٹنگ مشین کو۳؍ سے ۴؍ گھنٹہ میں سینی ٹائز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہر اسٹیشن پر  مامور افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ مسافروں کو راغب کریں۔سبھی میٹرو اسٹیشنوں پر کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر  کا خاص رکھا جارہا ہے۔واضح رہےکہ کووڈ۔۱۹؍کی وجہ سے ریاست میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران سبھی سرگرمیوں کے ساتھ میٹرو خدمات کو بھی بند کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK