Inquilab Logo

یاہو کو خریدنے کیلئےمائیکرو سافٹ دوبارہ کوشاں

Updated: May 06, 2021, 11:59 AM IST | Agency | New Delhi

ماہرین کے مطابق اب بھی ۵۰۰؍ ملین صارفین یاہوکا استعمال کرتے ہیں، اگر دونوں کمپنیوں کے درمیان معاہدہ ہوا تو گوگل کو بڑا چیلنج مل سکتا ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔تصویر :آئی این این

  انٹر نیٹ سرچ انجن کے میدان میں عالمی طور پر سبقت حاصل کیلئے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن  دوبارہ سرگرم ہوگئی ہے۔  اب اپنے اس منصوبے کو رفتار دینے کیلئے مائیکرو سافٹ نے کسی زمانے میں صف اوّل کا سرچ انجن رہنے والے ’ یاہو‘ کو۴۴ء۶؍ بلین ڈالر میں خریدنے کی  پیشکش کی ہے۔ قابلِ غور ہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب مائیکرو سافٹ نے یاہو میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ مائیکرو سافٹ ۲۰۰۸ء مسلسل  اس کیلئے کوشاں ہیں مگر  ان کے درمیان کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔
  ذرائع  کے مطابق  اب مائیکرو سافٹ نے  ’یاہو‘ کو  اس سلسلے میں ایک نیا پیغام بھیجا ہے۔ اس میں یاہو   کے فی  حصص  ۳۱؍ ڈالر نقد اور اسٹاک کی پیشکش کی ہے۔ اس پر  یاہو  کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ہمارے بورڈ ممبران اس آفر پر غور کررہے  ہیں۔ عیاں رہے کہ  گوگل کے مقبول ہونے سے قبل  یاہو نمبر ون سرچ انجن میں شمار کیا جاتا  تھا لیکن بعد میں گوگل نےصارفین کیلئے   انواع اقسام  کے فیچرز پیش کرکے اس میدان میںاپنا دبدبہ قائم کرلیا۔ اس کے بعد بھی یاہو کسی نہ کسی طرح اپنی شناخت برقرار رکھنے کی کوشش کی۔ ۲۰۱۶ء میںویری زون کمیونی کیشن انکارپویشن کمپنی نے اسے تقریباً۵؍ بلین ڈالر میں خرید لیا تھا۔
  بازار ماہرین کے مطابق   مائیکرو سافٹ کی  تازہ پیشکش کی خبر سامنےکے بعدیاہو کے شیئرز میں۴۸؍ فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔اگر دونوں کمپنیوں میں کوئی معاہدہ ہوجاتا ہےتو اس  سے گوگل کو بڑا چیلنج مل سکتا ہے۔ اب بھی یاہو پر ماہانہ سطح پر  ۵۰۰؍ ملین صارفین   نیوز ، فائنانس،  ٹراویل، لائف اسٹائل، شاپنگ، بزنس ، انٹرنٹینمنٹ ، اسپورٹس اور دیگر معلومات  حاصل کرنےکیلئے استعمال کرتے ہیں۔ اب اگر مائیکرو سافٹ  کے ہاتھوں میںیاہو کی کمان آجاتی ہے وہ گوگل کو ٹکر دینے کیلئے مزید  ترغیبی فیچرز لانچ کرسکتی ہے۔  واضح رہے کہ فی الحال گوگل  سرچ انجن سے لے کر اسمارٹ فون کے اینڈرا ئیڈ آپریٹنگ سسٹم تک ہر  شعبہ پر تسلط اختیار کرتا جارہاہے۔ زیادہ تر  صارفین گوگل  کے سافٹ ویئر  اور کی ایپس استعمال کرنے  لگے ہیں۔  اس کے مد نظر گوگل اب کئی خدمات کو آہستہ آہستہ ’ پیڈ ‘کرتا جارہاہے یعنی کسی چیز  کے استعمال کیلئے   طے شدہ قیمت ادا کرنا۔  مختلف ذرائع کا دعویٰ کہ اب اس میدان میں گوگل کی بادشاہت کو ختم کرنے  ایپل کمپنی بھی مختلف منصوبوں پرگامزن ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK