Inquilab Logo

کورونا کی وبا کے دوران کمبھ میلہ میں اُمڈنے والی لاکھوں کی بھیڑ پر شدید تنقیدیں

Updated: April 14, 2021, 9:11 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi

میڈیا کی مجرمانہ خاموشی پر اُسے تبلیغی جماعت سےمتعلق اس کی رپورٹنگ یاد دلائی گئی، رام گوپال ورما نے تصویر شیئر کرکے کمبھ کو ’’کورونا ایٹم بم‘‘ کا نام دیا

Kumbh Mela .Picture:INN
کمبھ میلہ۔تصویر :آئی این این

ملک میں کورونا کی انتہائی خطرناک دوسری لہر کے بیچ اس سے بچاؤ  کے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھتےہوئے پیر کی شام تک ۲۸؍ لاکھ افراد نے دوسرے ’’شاہی اسنان‘‘ میں شرکت کی۔اس دوران یہاں پہنچنے  والے عقیدت مندوں کا نہ درجہ حرارت ناپا گیا، نہ ماسک استعمال ہوا اور نہ ہی آپسی دوری کا خیال رکھاگیا۔ 
 شاہی اسنان کی تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ملک کے سمجھدار شہریوں نے شدید تشویش کااظہار کیا ہے۔  اس دوران میڈیا کی مجرمانہ خاموشی کو بھی نہ صرف محسوس کیاگیا بلکہ اسے یاد بھی دلایا گیا کہ گزشتہ سال تبلیغی جماعت کے مرکز کی چھوٹی سی بھیڑ کی اس نے کس طرح رپورٹنگ کی تھی۔ کمبھ کی بھیڑ پر تنقید کرنے والوں  میں مہیش بھٹ کی اہلیہ سونی رازدان اور  معروف فلم ساز رام گوپال ورما شامل ہیں۔ رام گوپال ورما نے کمبھ  کے شاہی اسنان کی تصویر شیئر کرتےہوئے اسے ’’کورونا ایٹم بم‘‘کا نام دیا اور سوال کیا کہ اس کی وجہ سے اگر کووڈ پھیلتا ہے تو اس کیلئے ذمہ دار کسی ٹھہرایا جائےگا۔

new delhi Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK