Inquilab Logo

تئیس؍کوئلہ کی کانوں کے لئے۴۶؍ کمپنیوں نے بولی لگائی : وزارت کوئلہ

Updated: September 30, 2020, 1:05 PM IST | Agency | New Delhi

تجارتی کان کنی کے لئے نیلا م کی جانے والی۳۸؍کوئلہ کانوں میں سے ۲۳؍ کانوں کے لئے۴۶؍کمپنیوں نے بولی لگائی ہے۔وزارت کوئلہ نے منگل کو معلومات دی کہ۲۳؍کوئلہ کانوں کے لئے۴۶؍کمپنیوں نے۸۲؍بولیاں لگائی ہیں۔

Picture. Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

تجارتی کان کنی کے لئے نیلام کی جانے والی۳۸؍کوئلہ کانوں میں سے ۲۳؍ کانوں کے لئے۴۶؍کمپنیوں نے بولی لگائی ہے۔وزارت کوئلہ نے منگل کو معلومات دی کہ۲۳؍کوئلہ کانوں کے لئے۴۶؍کمپنیوں نے۸۲؍بولیاں لگائی ہیں۔ یہ بولیاں آف لائن یا مجاز اتھاریٹی کے دفتر کو موصول ہوئیں۔ وزارت نے بتایا کہ۲۰؍کوئلہ کانوں کے لئے دو یا اس سے زیادہ بولیاں لگی ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کوئلہ کانوں کی نیلامی میں بڑی کمپنیوں کے علاوہ چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں اور کوئلہ کانکنی شعبہ سے باہر کی کمپنیوں نے بھی بولی لگائی ہےنیلامی کا عمل  منگل کودوپہر ۲؍ بجے ختم ہوگیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم مودی نے گزشتہ۱۸؍جون کو تجارتی کانکنی کے لئے۴۱؍کوئلہ بلاک کی نیلامی کے عمل کی شروعات کی تھی۔ کوئلہ وزارت نے اس مہینہ کے شروع میں اس فہرست میں ترمیم کرتے ہوئے پانچ کوئلہ کانوں کوفہرست سے ہٹاکر تین نئی کوئلہ کانوں کوشامل کیا تھا جس  سے نیلامی کی فہرست میں۳۸؍کوئلہ کی کانیں رہ گئی ہیں۔  وزارت کوئلہ کی طرف سے پہلے جاری فہرست میں سے مورنا جنوبی، فتح پور مشرق، مدن پور(شمال) مورگا۲؍اور سیانگ کی کوئلہ کانوں کو ہٹا دیا گیا تھا اور چھتیس گڑھ کے دولیسرا، جرکیلا اور آرپارلم تانگرگھاٹ کوئلہ کانوں کو شامل کیا گیا تھا۔نئی فہرست میں برہم ڈیہ، چملا، چترپور، چوری تانڈا تلیا، گونڈول پارا، شمال دھادو، راجھرا شمال، سیر گڑا، اورما، پہاڑی ٹولہ کوئلہ کان، ادیشہ کے چیندی پاڑا، مچھا کاٹا اور مہاندی رادھیکا پور (مشرق)، رادھیکا پور (مغرب)، برہمن بلی اور کردا بہل اور کرولوئی(اے) وغیرہ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK