Inquilab Logo

میراروڈ: اسکالرشپ اسکیموںکیلئے کیمپ کا انعقاد

Updated: October 29, 2022, 8:55 AM IST | siraj shaikh | Mumbai

اسٹار فاؤنڈیشن کی جانب سےریڈینٹ سوسائٹی کی مسجد میں کیمپ لگایا جاتا ہے۔ سیکڑوں افراد نے استفادہ کیا

The needy people are being guided in the camp organized in the premises of the Radiant Society Mosque.
ریڈینٹ سوسائٹی مسجد کے احاطے میں منعقدہ کیمپ میں ضرورتمندافراد کی رہنمائی کی جارہی ہے۔(تصویر: انقلاب)

 اسٹار فاؤنڈیشن کی جانب سےنیانگر کی ریڈینٹ سوسائٹی مسجد میں لگاتار دو ہفتوں سے اسکالرشپ اسکیموں کیلئے کیمپ لگایا جا رہا ہے جس سے سیکڑوں افراد استفادہ کر رہے ہیں۔  اسٹار فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر دانش لامبے نے اس نمائندے کو بتایا کہ ریڈینٹ سوسائٹی مسجد کے احاطے میں لگاتار دو ہفتوں سے بروز اتوار دوپہر بعد کیمپ لگایا جاتا ہے۔ اس کیمپ میں ہم ہر خاندان کی تفصیل جمع کر رہے ہیں کہ کس خاندان میں کتنے بچے ہیں اور ان بچوں کو حکومت کی کن اسکیموں سے فیضیاب کروایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ ان خاندانوں کی سالانہ آمدنی بھی دیکھی جا رہی ہے اور ضروری دستاویزات بھی چیک کئے جا رہے ہیں تاکہ پتہ چلے کہ ضروری دستاویزات دستیاب ہیں یا نہیں ۔ خاندانوں کی فہرست بنائی جا رہی ہے اور اسکالرشپ اسکیموں کے علاوہ لازمی حقِ تعلیم قانون (آر ٹی ای )کے تحت کتنے بچوں کا داخلہ مفت کروایا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں مختلف مساجد میں اعلانات کروائے گئے ہیں۔ بیشتر مساجد کے ذمہ داروں نے اعلان کیا ہے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ضرورت افراد ہم سے رجوع کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  نئے ناموں کے اندراج کے وقت ہم  نے آئندہ تعلیمی سال کیلئے ۳۵ ؍ طلبہ کو آر ٹی ای کیلئے منتخب کیا ہے اور ۶۵ ؍طلبہ کو حکومت کی دیگر اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا ہے۔ ہم ان بچوں کا فارم بھروائیں گے اور ان طلبہ کو تعلیمی امداد کے حصول میں ہر ممکن کوشش کریں گے جبکہ اب ۲۰۰؍ خاندانوں نے صرف ملاقات کی ہے اور ابھی اپنی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ جب وہ لوگ بھی دستاویزات دکھائیں گے تو ہم ان کو بھی اپنی فہرست میں شامل کریں گے ۔ 
 ڈاکٹر دانش لامبے کے بقول گزشتہ سال کے بھرے ہوئے اسکالرشپ فارم میں ۵۰؍ فیصد طلبہ کو رقم مل گئی ہے چونکہ بیچ میں حکومت  تبدیلی ہوئی تھی اس لئے کام رکا ہوا تھا مگر اب حکومت کی جانب سے طلبہ کو اسکالرشپ کی رقومات کی منتقلی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کالج  انتظامیہ نے طلبہ کو ان بھری ہوئی فیس کی رقم لوٹانی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میراروڈ کے طلبہ کے لئے رہنمائی کا راست انتظام ہے جبکہ ریاست کے دیگر مقامات کے ضرورت مند افراد کو فون پر رہنمائی کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو پیغام کے توسط سے بھی رہنمائی کی جاتی ہے۔ 
 ڈاکٹردانش لامبے کے مطابق آئی آئی ٹی بامبے کی طرف سے ویڈیو ایڈیٹنگ اور گرافکس ڈیزائننگ کا کورس شروع کیا گیا ہے، ہم اس کے فارم بھرنے میں بھی مدد کر رہے ہیں۔ یہ کورس آن لائن ہے جس کی فیس عام طور پر ۲؍  لاکھ روپے ہوتی ہے جبکہ آئی آئی ٹی میں یہ کورس صرف ۹۹۹ ؍روپے میں ہوتا ہے، ہم اس کورس کی تکمیل تک طلبہ کی رہنمائی کریں گے۔ اس کے علاوہ مستقبل میں ویپ ڈیزائننگ اور اینڈرائیڈ ایپ ڈیولپمنٹ کورس کابھی  انعقادکریں گے ۔

mira road Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK