Inquilab Logo

میراروڈ :کارپوریٹر کی بھوک ہڑتال جاری

Updated: November 09, 2020, 1:33 PM IST | Kazim Shaikh | Mira Road

اتوا ر کی صبح ہڑتال کے۷۲؍ گھنٹے مکمل ہوگئے،کارپوریٹر راجیو مہرہ کی حمایت میں مزید ۴؍ افراد بھوک ہڑتال میں شامل

Mira Road Hunger Strik
کارپوریٹر بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں

میراروڈ میں بارش کے دوران کئی نشیبی علاقوں میں سڑکوں پر پانی بھرنے کے علاوہ گھروں میں پانی بھرجاتا ہے ۔ اس کی متعدد بارشکایتیں  میرابھائندر مہانگر پالیکا میں کی گئیں۔جب اس جانب کوئی  خاطر خواہ دھیان نہیں دیا گیا تو مقامی   کارپوریٹر نے سڑک او ر نالے کےکاموں کیلئے بے مدت بھوک ہڑتال شروع کردی ہے  ۔ ۷۲؍ گھنٹے گزرجانے کے بعد بھی میرابھائندر مہانگر پالیکا کے خلاف بھوک ہڑتال جاری ہے اور اب اس میں مزید کئی لوگ شامل ہوگئے ہیں۔میراروڈنیا نگر سے کانگریسی کارپوریٹر زبیر انعامدارنے نمائندہ انقلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے کارپوریٹر راجیو مہرہ کی بے مدت بھوک ہڑتال جاری ہے او ر۷۲؍ گھنٹے گزرچکے ہیں اور اب ان کے حمایت میں  مزید ۴؍ افراد ہڑتال   میں شامل ہوگئے ہیں۔ انھوں نےمزید کہا کہ میراروڈ کے شانتی نگر اور شیتل نگر  میں  بنیادی سہولیات کا   فقدان  ہے۔ جس کی وجہ سے میرابھائندر میونسپل کارپوریشن کے خلاف کانگریس پارٹی کے کارپوریٹر راجیو مہرہ جمعرات سےاپنےساتھیوں کے ساتھ بے مدت بھوک ہڑتال پربیٹھے ہیں ۔بھوک ہڑتال پر بیٹھےراجیو مہرہ کا دعویٰ ہے کہ کارپوریٹر بننے کے بعد تقریباً ۳؍ سال سے ہم لگاتار میرابھائندر مہانگر پالیکا سے نالے کی تعمیر اور سڑکوں کی تعمیر کیلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں لیکن شاید میرابھائندر مہانگر پالیکا پر بی جے پی کا قبضہ ہے ۔اس لئے ان ہدایت پر سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے  دھیان نہیں دیا جارہا ہے۔اس کے  بعدساتھ دینے والے میرا بھائندر  کے یوتھ کانگریس کے صدر دیپک کاکڑے ، علاقے میں رہنے والے اعجاز شیخ ، علاقے کی خاتون پرتیما بنگیرا ، کانگریس کے مقامی لیڈر شرد پاٹل بھی  ہماری اس بے مدت بھوک ہڑتال میں شامل ہوگئےہیں  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK