Inquilab Logo

نوی ممبئی :آن لائن پڑھائی کرنے والے نوجوان کا موبائل فون چھیننے والاپولیس کےشکنجےمیں

Updated: November 25, 2020, 6:22 AM IST | Kazim Shaikh | Navi Mumbai

یہاں پولیس نے ایک ایسے موبائل چور کو گرفتار کیا جو آن لائن پڑھنے والے طلبہ کا موبائل فون چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے ملزم سے مزید پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔

Arrested Gesture - PIC : INN
گرفتار ۔ تصویر : آئی این این

یہاں پولیس نے ایک ایسے موبائل چور کو گرفتار کیا جو آن لائن پڑھنے والے طلبہ کا موبائل فون   چھین کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے ملزم سے مزید پوچھ تاچھ شروع کردی ہے ۔
  پولیس ذرائع کے مطابق واشی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع ایک مقام پر ہرشدا جھینڈے اور اس کے دوست مینی شیشور موبائل فون پر آن لائن ایم بی اے اور سی اے ٹی کے امتحانات کی تیاری کر رہے تھے۔  اسی دوران ایک  بدمعاش ہرشدا جھینڈے کے ہاتھ سے ایم آئی کمپنی کا موبائل فون چھین کربھاگنے لگا ۔ اس وقت انھوں نے  چور چور چلاتے ہوئے  شور مچایا مگر کسی نے بھی چور کا تعاقب نہیں کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موقع پر مینی شیشور نے موبائل فون لے کر بھاگنے والے بدمعاش کا پیچھا  کیا۔ اسی دوران کسی نے پولیس کنٹرول  روم کو فون کے ذریعہ واردات کی  اطلاع دی جس کے بعد  واشی پولیس اسٹیشن کے بیٹ مارشل نے گشت کے دوران جائے وقوع پر پہنچ کر ایک طالب علم سے تمام  تفصیلات حاصل کیں ۔   دوسری طرف مینی شیشور  چور کا پیچھا کرتا رہا ۔ پولیس کے مطابق ہیرانندانی اسپتال کے پاس  ہرشدا نے چور کو  اپنی گرفت میں لے لیا ۔ گشت کرنے والے  پولیس اہلکار بھی وہاں  پہنچ گئے اور ملزم کو حراست میں لے لیا ۔
 پولیس نے  ملزم  سے پوچھ تاچھ کی تو  اس نے اپنا  نام وسیم شریف صدیقی (۲۴) بتایا  اور کہا کہ وہ  ممبرا  کوسہ کا رہنے والا ہے۔  واشی پولیس نے طالب علم کا بیان درج کرنے کے بعد ملزم کےخلاف لوٹ کا معاملہ درج کرلیا ۔ پولیس نے ملزم وسیم کے پاس سے مسروقہ موبائل فون بھی برآمد کرلیاہے اور اس سےمزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK