Inquilab Logo

مراد آباد :۴۰؍دن با جماعت نماز ادا کرنے پر ۵۷؍بچوں کو سائیکل دی گئی

Updated: January 24, 2020, 3:27 PM IST | Tamim Ahmed Nasimi | Moradabad

اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں ۴۰؍ دن  پابندی سے نماز ادا کرنے والے بچوں کو ایک ایک سائیکل بطور انعام دی گئی۔

 سائیکل حاصل کرنے والے ننھے نمازی ۔ تصویر: انقلاب
سائیکل حاصل کرنے والے ننھے نمازی ۔ تصویر: انقلاب

 مرادآباد : اتر پردیش کے ضلع مراد آباد میں  ۴۰؍ دن  پابندی سے نماز ادا کرنے والے بچوں کو ایک ایک سائیکل بطور انعام دی گئی۔   بچوں میں نماز کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے  انہیں سائیکل دینے کا اعلا ن کیا گیا تھا۔ اسی   کے تحت ذمہ داران مسجد  اور دیگر اہل خیر حضرات کی جانب سے۴۰؍ روز باجماعت نماز ادا کرنے والے  بچوں میں مسجد کمیٹی نے سائیکلیں تقسیم کیں ۔ پیر غیب میں واقع بڑھیا والی مسجدکمیٹی کے ذمہ داران نے  اعلان کیاتھا کہ جو بھی بچہ۴۰؍ دن تکبیر اولیٰ کے ساتھ ۵؍ وقت کی نماز ادا کرے گا اسے مسجد کی جانب سے سائیکل دی جائے گی۔اس اعلان کو سنتے ہی بچوں میں شوق بڑھا اور  وہ پابند ی سے مسجد جانے لگے ۔ اس اعلان کے تحت ۷؍ سے ۱۴؍سال تک کے ۷۷؍بچوں نے رجسٹریشن کروایا  جن میںسے ۵۷؍بچوں نے ۴۰؍دن باجماعت نماز ادا کی اس میں ایک بچہ۷؍ سال سے بھی کم عمر کا تھا ۔ مسجد کے جانب سے ان تمام ۵۷؍بچوں میں نقد  رقم اور  سائیکلیں تقسیم کی گئیں۔ تقسیم انعامات کیلئے ایک  باوقار تقریب ایوان حسن شادی ہال میں منعقد کی گئی جس میں شہر کے علماء کے علاوہ درگاہوںکے سجادگان اور دیگر نے شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف ان بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا بلکہ امت مسلمہ کو  مشورے بھی دیئے ، تاکہ وہ اپنی  نئی نسل کو مساجد بھیج سکیں ۔پروگرام کی صدارت کی صدارت امام شہر حکیم سید معصوم علی آزادنے کی اور نظامت کے فرائض مولانا محمد یحییٰ قاسمی نقشبندی نے انجام دئیے۔
 اس پروگرام میں ایک بڑی تعداد خواتین کی بھی موجود تھی جن  سے خطاب کرتے ہوئے علماء  نے کہا کہ یہ نو نہال جو آپ کی آغوش میں پر ورش پا رہے ہیں ، ان کی  تر بیت کی ذمہ داری زیادہ بڑھ جاتی ہے کیونکہ آپ کی گود ہی ان کا پہلا مکتب ہے۔ انہوں نے قر آن و حدیث کی روشنی میں بتایا کہ ان کے اوپر بہت بڑی ذمہ داری ہے۔ یہ بھی بتایا کہ کچھ ماؤں نے ولی اﷲ پیدا کئے اور وہ اسلام کی اشاعت کا ذریعہ بنے۔اس موقع پر جامعہ قاسمیہ مدرسہ شاہی کے استاذ مفتی شبیر احمد قاسمی، مفتی محمد سلمان منصور پوری، شیخ الحدیث مولانا اسجد قاسمی ندوی نقشبندی، مفتی محمددانش القادری، مفتی شبیر نعیمی، نائب شہر امام سید فہد علی، مولانا مزمل حسین اورخانقاہی ایکتا مشن کی جانب سے سید محمد ہاشم وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں خصوصی طور پرسجادگان علی نعیم چشتی، سیدشبلی میاں، حافظ افتخار حسین  کے علاوہ مفتی اکرام اللہ، مولانا عتیق احمد،حاجی احسان شمسی، برہان شمسی، ڈاکٹر ریاض، صوفی عظیم عرشی اوردانش احمد وغیرہ موجودتھے۔ 

moradabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK