Inquilab Logo

آئی ٹی کمپنی’کوگنی زینٹ‘ میں ۱۵؍ ہزار سے زائدملازمین نے نوکری چھوڑی

Updated: May 08, 2021, 11:26 AM IST | Agency | New Delhi

گزشتہ ایک سال کے دوران مسلسل عملےکے استعفوں کے سبب کمپنی کے ریونیو پر اثر

The company has branches in many countries.Picture:INN
کمپنی کی شاخٰیں کئی ممالک میں ہیں۔۔تصویر :آئی این این

آئی ٹی سیکٹر میں نمایاں مقام رکھنے والی معروف امریکی کمپنی ’ کوگنی زینٹ‘ گزشتہ ایک سال کے دوران اپنے  ساتھ وابستہ ملازمین کے استعفوں  کے سلسلے میں اضافہ ہونے سے پریشانی کاسامنا کرہی ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں  عملے کی کمی سے کمپنی کی کارکردگی پر بھی منفی اثر پڑرہا ہے ،  منافع میں کمی  آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر کمپنی سے وابستہ ۱۵؍ ہزار ۵۴۰؍ ملازمین نے مختلف وجوہات کی بنا پر کمپنی کو خیر باد کہا ہے۔   کمپنی کے مطابق ملازمین کے نوکری چھوڑنے کی یہ شرح اس کے مجموعی ملازمین کی تعداد کے ۲۱؍ فیصد کے برابر ہے۔  جمعرات کو کمپنی کی سالانہ کارکردگی کے نتائج پیش سامنےآ  ئے  تو منافع میں کمی پر مینجمنٹ نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ کمپنی کو ٹیلنٹ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ کئی سارے اچھے لوگ اپنی ملازمت چھوڑ رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں کمپنی کئی سودے پورےکر نے قاصر رہی کیونکہ ا نہیں عملی جا مہ  پہنانے کیلئے پاس  ماہر عملہ نہیں تھا۔  کمپنی کے مطابق  اب  وہ نوکری چھوڑنے والوں کو روکنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لئے  ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع دینے  کےتربیتی پروگراموں ، سہ ماہی پروموشنز  اور ان کی کائونسلنگ کرکے  ان مسائل کو حل کرنے کےطریقوں پر  بھی توجہ دی جائے گی۔
اس سال ۲۸؍ ہزار کیمپس ریکروٹمنٹ کا منصوبہ 
  اب اس خسارے  کے ازالہ کرنے کیلئے کمپنی نے کیمپس انٹرویوز کے ذریعے رواں سال ۲۸؍ ہزار ملازمین کو بھرتی کرنے کی پیش کش کی ہے۔ کمپنی  کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش نامیار نے ایک انگریزی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے  ہمارے  پاس کل۲ء۹۶؍ لاکھ ملازمین ہیں ۔ جنوری سے مارچ تک کی سہ ماہی میں۷؍ ہزار افراد کو نوکری دی گئی ہے۔ اسی طر ح رواں سال مختلف ممالک میں بری تعداد میں کیمپس ریکروٹمنٹ کا منصوبے تیار کیا گیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK