Inquilab Logo

مکیش امبانی لگاتار ۹؍ویں سال ملک کےامیرترین شخص

Updated: September 30, 2020, 10:57 AM IST | Agency | New Delhi

آئی آئی ایف ایل ہورون انڈیا کی تیارکردہ امیرترین افراد کی فہرست میں، ہندوجا برادران دوسرے مقام پر

Mukesh Ambani. Picture:INN
مکیش امبانی۔ تصویر: آئی این این

ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی کی مجموعی دولت میں تقریباً۷۳؍ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ان کی دولت ۶ء۵۸؍لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ لگاتار۹؍ویں سال ہندوستان کے سب سے امیر آدمی بن  گئے۔ ۶۳؍ سالہ مکیش امبانی نے اپنے ٹیلی کام اور خردہ کاروبار میں بہت زیادہ حصص فروخت کیے ہیں ، جس کی وجہ سے ریلائنس انڈسٹریز کے حصص مستقل طور پر مستحکم ہوئے ہیں۔ آئی آر ایف ویلتھ کے ساتھ مل کر تیار کی گئی ’ہورون‘ کی رپورٹ کے مطابق  امبانی دنیا میں۵؍ ویں نمبر پر  ہیں۔
گوتم اڈانی کی دولت میں۴۸؍ فیصد اضافہ ہوا
 ماضی میں گجرات کے گوتم اڈانی نے بہت سارے کاروباروں میں قسمت آزمائی  ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت میں بھی تقریباً۴۸؍ فیصد غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ان کی کل دولت اب۱ء۴۰؍لاکھ کروڑ روپے ہے۔وہ دولت مندوں کی اس فہرست میں ۲؍ مقام اوپر چڑھے ہیں۔ بتادیں کہ گوتم اڈانی کو کچھ عرصہ قبل شمسی توانائی کا ایک بڑا منصوبہ ملا ہے۔
شاپورجی پلونجی گروپ کو خسارے کا سامنا کرنا پڑا
 یہ درجہ بندی  اس وقت ہوئی ہے جب کورونا کی وجہ سے معیشت کی حالت بہت خراب ہے۔ ہورون کی اس فہرست میں مجموعی طور پر۸۲۸؍ ہندوستانی شامل کئے گئے ہیں جن کی کل دولت۳۱؍ اگست ۲۰۲۰ء  تک۱۰۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ تھی۔ ٹاٹا سنس میں اپنے۱۸؍ فیصد حصص کو تقریباً۱ء۷۸؍ لاکھ کروڑ میں بیچنے کے خواہاں سائرس مستری اور شاپور مستری کی  دولت میں  ایک فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اب ان کی دولت۷۶؍ ہزار کروڑ روپے ہے۔لندن میں رہائش پذیر ہندوجا برادران۱۴۳۷۰۰؍ کروڑ روپئے کی مجموعی مالیت کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ایچ سی ایل کے بانی شیو ناڈر۱۴۱۷۰۰؍کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے ، گوتم اڈانی اور ان کے کنبے چوتھے اور وپرو کے عظیم پریم جی  پانچویں نمبر پر ہیں۔ ایونیو سپر مارکیٹس کے بانی ، رادھاکشن دمانی نے پہلی بار ملک کے ۱۰؍ سر فہرست امیروںمیں جگہ بنائی ہے۔ اس فہرست میں وہ ساتویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK