Inquilab Logo

ممبرا: پہلے منزلے کے فلیٹ کی چھت نیچے دکان پر گرگئی

Updated: November 01, 2022, 10:24 AM IST | Mumbai

فلیٹ کے نیچے واقع نائی کی دکان میں موجود ۳؍افراد زخمی،سیلون میں کام کرنے والا اور بال کٹوانے والے شامل

A flat cut part can be seen in the membrane
ممبرا میں فلیٹ کاٹوٹا ہوا حصہ دیکھا جاسکتاہے

علاقائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل(آر ڈی ایم سی)نےبتایاکہ پیرکی صبح ایک عمارت کی پہلی منزل کا سلیب گرنےسے۳؍ افراد زخمی ہو گئے۔ آر ڈی ایم سی کےمطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو تقریباًساڑھے ۱۰؍بجےاس واقعہ کی اطلاع ملی۔ معلومات کے مطابق ممبرا کے کلوا میں ترن جھیل کے قریب واقعمنیشا نگر میں وکرانت ۴۳؍ عمارت کا سلیب گر گیا۔یہ عمارت ایک گراؤنڈپلس ۳؍ منزلہ پر مشتمل ہےاور یہ تقریباً ۳۸؍سال پرانی ہے۔سلیب پہلی منزل پرواقع کمرے کے نیچے ایک سیلون پر گر گئی۔آر ڈی ایم سی نے بتایا کہ اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، کلوا پولیس کے اہلکار، ایمرجنسی گاڑیوں اور ریسکیو گاڑیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔ ایک  اہلکارنےبتایاکہ ’’گراؤنڈ فلور پر۶؍ دکانیں اور ۲؍گھرہیں۔ عمارت کی پہلی منزل میں۶؍فلیٹ ہیں۔‘‘اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ۲۰؍ سالہ آیوش جانودھمانےکےطور پر ہوئی ہے، اسےسر اور بازو پر شدید چوٹیں آئی ہیں، قادر سلمانی ۱۹؍، سیلون ورکر ہے، اس کے ہاتھ پر معمولی چوٹیں آئی ہیں اور ایک لڑکاپارتھا نیلیش پاٹیکر(۱۶)بال کٹوانے کیلئےسیلون آیا تھا،اس کی آنکھ اور کمر پر چوٹیں آئی ہیں۔ آر ڈی ایم سی نے بتایا کہ مذکورہ تمام زخمیوںکو منیشا نگر کےپرمیلا اسپتال لے جایا گیا اور ان کا علاج چل رہا ہے۔ آر ڈی ایم سی نےمزید کہا کہ احتیاطی اقدام کے طور پر عمارت کے گراؤنڈ فلور پر تمام۶؍دکانیں اورگھرخالی کر دیے گئے ہیں۔

mumbra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK