Inquilab Logo

منور فاروقی کو اب یوپی پولیس اپنی تحویل میں لے گی

Updated: January 19, 2021, 6:16 AM IST | Inquilab News Network | Allahabad

الہ آباد میں درج کرائے گئے مقدمے میں پروڈکشن وارنٹ حاصل کرلیا

Munawwar Farooqui
منور فاروقی

مدھیہ پردیش میں گرفتار کئے گئے کامیڈین منور فاروقی   کے تعلق سے  پولیس نے  دوسرے ہی دن کہاتھا کہ دیوی دیوتاؤں اور امیت شاہ کی توہین کرنے کا ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں  ہے۔  اس کے باوجود  پیر کو  ۱۹؍ دن گزر جانے کے بعد بھی انہیں  رہائی نہیں مل سکی۔ اب انہیں یوپی پولیس اپنی تحویل میں لینے کی تیاری کررہی ہے۔ 
 اتر پردیش پولیس نے الہ آباد میں گزشتہ سال اپریل میں درج کئے گئے مقدمے میں منور فاروقی کے خلاف پروڈکشن وارنٹ حاصل کرلیا ہے۔  منور فی الحال اندور کی جیل میں ہیں۔  ثبوت نہ ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد مدھیہ پردیش پولیس نے ان کی گرفتاری کا یہ جواز بھی پیش کیا ہے کہ وہ ایسے لطیفے سنانے والے تھے  جودیوی دیوتاؤں کی توہین کا باعث بنتے ۔  یوپی پولیس جلد ہی اندور کی جیل سے منور فاروقی کی تحویل حاصل کرلےگی۔  خبر لکھے جانے تک جیل حکام   نے منور کی حوالگی کے تعلق سے  وارنٹ کے ملنے  سے انکار کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK