Inquilab Logo

مرادآباد : ندی کے کنارے کی بستیوں کو سیلاب سے بچانے کی تیاری

Updated: June 15, 2021, 11:45 AM IST | Inquilab News Network | Muradabad:

خستہ حال مکانوں کاسروے کیاجائےگا ، ان کے مالکان کو کنٹرول روم کا نمبر دیا جائے گا ، مقامی تیرنے والوں کی فہرست بنائی جائے گی

The water level of the river Ganga is normal.Picture:Inquilab
مرادآباد :گنگا ندی کی آبی سطح معمول پر ہے۔ تصویر ـ: انقلاب

 محکمۂ موسمیات کا الرٹ جاری ہوتے ہی اتر پر دیش کے ضلع مراد آباد کے انتظامیہ نے ندی کے کناری کی بستیوں کو سیلاب سے بچانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ۲۰۱۰ء میں سیلاب  سے متاثر ہونے والے گاؤں ہی کو انتظامیہ نے سیلاب متاثرہ گاؤں مان کا م شروع کردیا ہے۔ سیلاب سے متاثر ہونے والے گاؤں کے خستہ حال مکانوں کا سروے کیا جائے گا۔ اس کےعلاوہ سیلاب سے راحت سے متعلق بھی دیگر انتظامات کئے جائیں گے۔  ان دنوں  ضلع انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے بچانے کیلئے انتظامات کئے جارہےہیں ۔ راحت اور امدادی کارروائی کیلئے ضلع میں چوکیاں بنائی گئی ہیں ، ان چوکیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ سیلاب آنے پر تمام چوکیوں کو جنگی پیمانے پر کام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہرگاؤں کے ایسے افراد کی فہرست بنائی جائے گی جو تیر نا  جانتے ہیں ،ان کے موبائل نمبر بھی لئے جائیں گے ۔ سیلاب آنے پر ان کی مدد لی جائے گی ۔ امدادی اشیاء پہنچانے میں ایسے لوگ معاون ثابت ہوں گے۔ سیلاب متاثرہ گاؤں کے کچے اور خستہ مکانوں میں رہنے والوں کی فہرست بن رہی ہے۔ انتہائی خستہ مکانوں کے مالکان کو کنٹرول روم کا نمبر دیا جائے گا۔ بلیاولبھ پور ، قاضی پورہ ، مستاپورہ اور پیپلسانا میں واقع پشتوں کی نگرانی کیلئے چو کیا ں بناد ی گئی ہیں۔ ان پشتوں کے ٹوٹنے کا ہمیشہ خطرہ رہتا ہے۔ سیلاب آنے پر چوکیاں پل پل کی خبر اعلیٰ حکام کو دیتی رہیں گی ۔ 
  اس سلسلے میں پیر کو  ایس ڈی ایم صدر پرشانت تیواری نے بتایا کہ مونڈھا پانڈے ہو ائی اڈے کے علاوہ سرکٹ ہاؤس اور پولیس لا ئن میںہیلی کاپٹر اترنے کی گنجائش ہے ۔ اس کے  ساتھ ہی علاقے میں سیلاب سے نمٹنےکا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔ راحت کیلئے دوسرے انتظامات بھی کئے جا رہےہیں ، حالانکہ ابھی تک کے برسات سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK