Inquilab Logo

نالاسوپارہ :والیو پولیس اسٹیشن کےباہرگیریج میں کھڑی ضبط شدہ ۳۰؍ گاڑیوں میں آتشزنی

Updated: March 16, 2021, 11:00 AM IST | Suresh V | Nalasopara

یہاں والیو پولیس اسٹیشن کے باہر گیریج میں اتوار کی دوپہر آتشزنی سے ۳۰؍ گاڑیاں خاکستر ہوگئیں جن میں موٹرسائیکل، کار اورٹیمپو شامل ہیں جنہیں پولیس نے مختلف معاملات میں ضبط کیا تھا۔

Nalasopara Police Station - Pic : Hanif Patel
پولیس کے ذریعے ضبط شدہ موٹرسائیکلیں جو خاکسترنظر آرہی ہیں۔ (تصویر:حنیف پٹیل

یہاں والیو پولیس اسٹیشن کے باہر گیریج میں اتوار کی دوپہر آتشزنی سے  ۳۰؍ گاڑیاں خاکستر ہوگئیں جن میں موٹرسائیکل، کار اورٹیمپو شامل ہیں جنہیں پولیس نے مختلف معاملات میں ضبط کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے آگ لگائی جس نے پھیل کر دیگر گاڑیوں کواپنی زد میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ  جائے حادثہ پر پہنچ گیا اورآگ پر قابو پالیا۔پولیس ملزموںکو تلاش کررہی ہے۔
 اس بارے میں والیو پولیس اسٹیشن کے سینئر انسپکٹرولاس چوگلے نے اس نمائندے کو بتایا کہ ’’اتوار کی دوپہرمیں تقریباً ایک بجے گاؤں والوں نے آگ لگنے کی اطلاع دی۔آگ نے پھیل کر پولیس اسٹیشن میں کھڑی موٹرسائیکلوں اور کاروںکو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ ہم نے فوراً فائربریگیڈ کو اطلاع دی اور ایک ٹیم فوراً جائے حادثہ پر آگ بجھانے پہنچ گئی۔ تاہم ۲۵؍ سے زائد موٹرسائیکلیں مکمل طورسے خاکستر ہوگئیں ، ایک ٹیمپو اور ۲؍ کاریں بھی جل کر خاک ہوگئیں۔یہ گاڑیاں مختلف معاملات میں ضبط کی گئی تھیں اور ہماری تحویل میں تھیں۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا کہ ’’تفتیش سے پتہ چلا کہ کچھ نامعلوم افرادنے آگ لگائی تھی۔ ہم نے اس تعلق سے کیس درج کرلیا ہے اور ملزموں کو پکڑنے کیلئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جارہی ہے۔‘‘
 تاہم ایک مقامی شخص نے بتایا کہ ’’چند دنوں قبل اسی طرح کا واقع پولیس اسٹیشن کے باہر ہوا تھا۔ گیریج کے قریب کسی شخص نے ایک بائیک کوآگ لگادی تھی۔ تاہم ہم نے اسے بجھادیا تھا۔‘‘

nalasopara Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK