Inquilab Logo

نالاسوپارہ :میاں بیوی کو زہردے کرملازم جوڑے نے۱۲؍ لاکھ کے زیورات چرالئے

Updated: October 01, 2022, 9:57 AM IST | Mumbai

متاثرین نے ایک مہینے قبل ہی ملزم کوبطورچوکیداراور ملزمہ کو کھانا پکانے کیلئےملازمت پر رکھا تھا، ان کا دعویٰ ہے کہ مفرورملزمین نیپالی ہیں

Brijesh Bhiloria and his wife Dolly Singh regained consciousness after 2 days in the hospital.
برجیش بھیلوریہ اور ان کی بیوی ڈولی سنگھ کواسپتال میں ۲؍ دن بعد ہوش آیاتھا۔

یہاں ایک وکیل اور اس کی بیوی نے  ایک خاتون کو کھانا بنانے اور اس کے شوہر کو چوکیدار کے طور پر ایک مہینے قبل ملازمت پر رکھاتھا لیکن ان دونوں نے مالک اور مالکن کو زہردے دیا اور ۱۲؍ لاکھ روپے کے زیورات چراکرفرار ہوگئے۔ متاثرین کوآئی سی یو میں داخل کرنا پڑا جہاں انہیں ۲؍ دن بعد ہوش آیا۔ پولیس ملزم جوڑے کو سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔
 شکایت کنندہ برجیش بھیلوریہ اور ان کی بیوی ڈولی سنگھ نالاسوپارہ مشرق میں کلم بیچ کے قریب راجوڑی علاقے میں واقع بھیلوریہ ہاؤس میں رہائش پزیر ہیں۔ان کا ایک باورچی تھا لیکن وہ کچھ عرصہ قبل اپنے وطن چلایا گیاتھا اس لئے انہیں کسی باورچی کی تلاش تھی۔ایک مقامی تاجر جو جائیدادو املاک کا کام کرتے ہیں ، نے لکشمی نامی خاتون کا نمبر شیئرکیاجس کے بعد برجیش اور ان کی بیوی نے اسے کھانا بنانے اور اس کے شوہر من بہادر کو چوکیدار کے طورپر ملازمت پر رکھ لیا۔اس بارے میں برجیش نےاس نمائندے کو بتایا کہ ’’ہم نے حفاظتی نقطہ نظر سے ان کے شناختی کارڈکی کاپی اور تصاویر لے لیں۔ ہم نے انہیں ۵؍ اگست کو کام پر رکھاتھا۔ وہ دونوں تندہی سے کام کررہےتھے اور کافی مستعد نظر آتے تھے۔ انہوں نے ہمارا اعتماد بھی حاصل کرلیا تھا۔۵؍ستمبر کی رات لکشمی نے لوکی کی کڑی ، روٹی اور سلاد پیش کیاتھا۔ ‘‘ انہوں نے مزید بتایا کہ ’’۴؍ ستمبر کو ان دونوں نے ماہانہ تنخواہ ۱۰؍ ہزار روپے مانگتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں رقم اپنے گاؤں بھیجنا ہے۔‘‘
 برجیش کے مطابق ۵؍ستمبر کو کھانا کھانے کے بعد ان دونوںکے سرمیں شدید درد  ہوا اور وہ اور ان کی بیوی بے ہوش ہوکر گرپڑے جس کے بعد ان دونوں نے الماری توڑی اور ۱۲؍ لاکھ روپے کے سونے کے زیورات چرائے اور فرار ہوگئے۔اگلے دن میرے والد نے میرے موبائل فون پر کال کی تو کوئی جواب نہیں ملا جس کی وجہ سے انہوں نے کسی کو معلوم کرنے کیلئے بھیجا۔ بعدازیں ہمیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا جہاں ہم ۲؍ دن بعدہوش میں آئے۔‘‘
 پولیس نے بتایا کہ من بہادر کے شناختی کارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نیپالی باشندہ ہے جبکہ لکشمی نے اپنے آدھارکارڈ کی کاپی دی تھی۔ وہ اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا یہ دستاویزات درست ہیں یا فرضی۔
 نالاسوپارہ پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے کہا کہ’’ میاں بیوی (برجیش اور ڈولی) نے اپنے ملازمین کا پولیس ویریفکیشن نہیں کرایا تھا۔‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ  ’’ہم نےاس تعلق سے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔‘‘ 

nalasopara Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK